بورے والا ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھرسے بلا کر ویرانے میں لےجا کر قتل کردیا، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا تھا، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاوں 120/ ای بی میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد گھر سے بلا کر نوجوان کو ویرانے میں لے گئے اورفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم غلام مصطفیٰ کا بیٹا تھا فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقتول کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تاہم قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلا
لاہور:تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ گن پوائنٹ ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اسامہ نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ساڑھے 8 لاکھ روپے اور ایک آئی فون چھین لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی CCTV فوٹیجز حاصل کیں جن میں کوئی ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خود اسامہ ہی ہے، جس نے ساڑھے 8 لاکھ روپے خردبرد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔
پولیس کے مطابق اسامہ نجی فیکٹری میں ملازم تھا اور مالک نے اسے ساڑھے 8 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے۔ ملزم نے رقم چھپا دی اور واردات کا جھوٹا ڈرامہ کرنے کے لیے 15 پر کال کر دی۔
گڑھی شاہو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نقدی اور آئی فون برآمد کرلیا۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق برآمد شدہ رقم اور موبائل فون مالک کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او گڑھی شاہو اور پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔