سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، بیرسٹر گوہر علی خان
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، سری لنکا میں جب سیلاب آیا تھا تو سب سے زیادہ زرعی شعبہ متاثر ہوا تھا، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، میری مخیر حضرات سے اپیل ہے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانیت کی خدمت کا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے بچوں کی فیسیں معاف اور بلوں میں ریلیف دے، جب کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے اپنے سے 5 گنا طاقتور دشمن بھارت کو شکست دی ہے، بھارت نے ایسی مار کھائی کہ اب گراؤنڈ میں ہاتھ بھی نہیں ملاتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر حکومت سے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے، بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت بل لے کر آئی ہے کسی نے خدوخال نہیں دیکھا، کبھی بھی این ایف سی ایوارڈ کو نہیں چھیڑا گیا، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کچھ نہ کیا جائے۔ادھر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم 27 ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں ،کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی اسمبلی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی ٹویٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں انتہائی خوفناک ہیں، پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جارہا ہے۔سلمان اکرم راجہ بولے کہ آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جارہا ہے، ہم اس ترمیم کی مخالفت کریں گے۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آئینی ترمیم پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ بلاول کے بیان سے ہمیں آئینی ترمیم کا پتا چلا، آئینی بینچز بنائےتو یہ بیانیہ رکھا کہ انصاف کی فراہمی بہتر ہوگی، انہوں نے سوال کیا کہ یہ عدلیہ کے ساتھ کیا کھلواڑ کر رہے ہیں۔