ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کیجانب سے آئی اے ای اے کیساتھ معاہدے کو معطل کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے آج کے اجلاس میں اعلان کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے حالیہ معاندانہ اقدامات کے باعث عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ تعاون مکمل طور پر معطل ہو چکا اور وزارت خارجہ کو اپنی سفارتی مشاورت جاری رکھنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے (پیمان قاہرہ) کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے خصوصی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ صدر مملک ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت میں منعقدہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے آج کے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور غاصب صیہونی رژیم کی فوجی مہم جوئی کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے ہر ممکن تعاون پر استوار ہو گی۔
ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون اور مسائل کے حل پر مبنی ایرانی وزارت خارجہ کے مجوزہ منصوبے کے باوجود؛ بین الاقوامی میدان میں بعض ممالک کے معاندانہ اقدامات کہ جن میں فوجی آپریشنز اور پابندیوں کے ساتھ ساتھ ایرانی جوہری مسئلے پر 3 یورپی ممالک کے غیر قانونی اقدامات بھی شامل ہیں، آئی اے ای اے کے ساتھ تہران کے تعاون کو مکمل طور پر معطل کرنے کا سبب بنے ہیں۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تاکید کی کہ اس حوالے سے وزارت خارجہ کو مشن سونپا گیا ہے کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے فیصلوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی سفارتی مشاورت کو جاری رکھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے اعلان کیا گیا ہے کہ کے ساتھ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔