جعفر ایکسپریس حملے کاماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے کہاہے کہ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا، گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق یہ دہشت گرد افغان صوبے ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا، دہشت گرد گل رحمان سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس میں بڑی پیش رفت، عمر حیات پر فرد جرم عائد ،ملزم کا صحت جرم سے انکار
خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 26 افراد کو شہید کر دیا گیا تھا جبکہ فورسز کی کارروائی میں 33 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے اور 350 سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان جعفر ایکسپریس گل رحمان
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔