جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان افغانستان میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
سٹی 42 : فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ دہشتگرد افغان صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
سکیورٹی ذرائع نے بتانا ہے کہ دہشتگرد گل رحمان سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان
پڑھیں:
پشاور: چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
—سوشل میڈیا ویڈیو گریبخیبر کے علاقے لالہ چینہ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی ہے جس میں پشاور کے علاقے چمکنی میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نور نبی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشت گرد نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا۔
پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نعیم اور کریم چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔