پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کیخلاف مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 نومبر احتجاج کے مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیر کارروائی ملتوی کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی۔ تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت 13 اکتوبر تک، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ کی سماعت 8 اکتوبر تک اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 کی سماعت 1 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ نمبر 236 کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کی گئی، جب کہ رینجر اہلکاروں کو مبینہ طور پر کچلنے کا کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی ہو گیا۔ ہاشم عباسی کے خلاف جاری ٹرائل کی سماعت بھی 1 اکتوبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اکتوبر تک کی سماعت کے مقدمہ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
—فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔
دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟
الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔
جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔