میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
میانوالی میں نامعلوم افراد نے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا ہے، جس سے الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے موچھ کے قریب نامعلوم افراد الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا، جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 روز قبل ہی میانوالی میں الکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔
پتھراؤکے دوران بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک بسیں، اضافی سہولیات کیا ہیں؟
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں میانوالی میں 15الکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news الیکٹرک بس پتھراؤ پنجاب میانوالی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک بس پتھراؤ میانوالی میانوالی میں الیکٹرک بس
پڑھیں:
گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن معمار کے علاقے تھارو مینگل گوٹھ کریم شاہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار صدام حسین (PC-4251) شہید ہوگئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار ٹائر پینچر کی دکان پر موجود اپنی موٹرسائیکل کا پینچر لگوا رہا تھا۔اسی دوران سفید آلٹو کار میں سوار چار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور پولیس اہلکار کو شہید کرکے فرار ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ پولیس میں لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے فی الفور ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جائے وقوع سے تمام شہادتیں اکٹھی کی جائیں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی جائے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ضیاء الحسن لنجار نے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ پولیس کلنگز میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک کسی ماہر اور باصلاحیت افسر کے سپرد کیا جائے۔