—’جیو نیوز‘ گریب

کمالیہ میں سیلاب سے متاثرہ شخص اور معذور خاتون کی بیٹی کے جہیزکا سامان سیلاب میں بہہ جانے کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نے ’جیو نیوز‘ کی خبر پر نوٹس لے لیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معذور خاتون کو بیٹی کے جہیز کے لیے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھجوا دیا۔

متاثرہ خاندان نے امدادی چیک بھجوانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

سیلاب میں جہیز بہہ جانے والی 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمے داری گورنر پنجاب نے لے لی

گورنر سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ متاثرہ شہریوں نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنے گھر گورنر پنجاب کو دکھائے

واقعہ کمالیہ کے گاؤں تارا حویلی میں پیش آیا تھا جہاں سیلاب میں معذور خاتون کی بیٹی کا جہیز ڈوب گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

سیلاب کی نذر ہونے والے جہیز کے سامان کو بوڑھی والدہ نے کھیتوں میں محنت مزدوری کر کے جمع کیا تھا۔ متاثرہ خاندان کی جانب سے ’جیو نیوز‘ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: معذور خاتون سیلاب میں

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا