Jasarat News:
2025-09-20@21:06:50 GMT

گول گپے کم ملنے پر خاتون نے احتجاجاً سڑک پردھرنا دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

گجرات: بھارت میں 20 روپے میں 4 گول گپے دینے پر خاتون نے سڑک پر دھرنا دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں خاتون نے ٹھیلے سے گول گپے خریدے تو اس نے انہیں 20 روپے میں 6 کے بجائے 4 گول گپے دے دیے جس پر وہ غصے میں آگئیں۔ اور خاتون نے بیچ سڑک پر بیٹھ کر مطالبہ کیا کہ اسے 2 گول گپے اور دیے جائیں ۔

اس دوران سڑک سے گزرنے والے لوگ اور موٹر سائیکل سوار اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، اور کچھ ہی دیر میں ہجوم جمع ہو گیا۔ اس دوران پولیس کی آمد کے بعد خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کے طور پر 6 گول گپے 20 روپے میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔

پولیس نے خاتون کو احتجاج ختم کرنے کے لیے سڑک سے ہٹایا اور پھر ٹریفک معمول کے مطابق چلنے لگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خاتون نے

پڑھیں:

پی پی ایل کے خالص منافع میں مالی سال کے دوران 19فیصد کمی ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر )کراچی اسٹا مارکیٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان پٹرولیم لمیٹڈکمپنی(پی پی ایل) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر19فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پی پی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق مالی سال 2025میں پی پی ایل کو92.027ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہوا جومالی سال 2024کے مقابلہ میں 19فیصدکم ہے،مالی سال 2024میں پی پی ایل کو114.30ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا،گزشتہ مالی سال کے دوران پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 33.82روپے ریکارڈکی گئی جومالی سال 2024میں 42.02روپے تھی،مالی سال 2025میں پی پی ایل نے ٹیکسوں کی مدمیں 47.055ارب روپے کی ادائیگیاں کی۔گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پی پی ایل کو19.31ارب روپے کاخالص منافع ملا جومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے، آخری سہ ماہی میں پی پی ایل کی فی حصص آمدنی 7.10روپے ریکارڈکی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی یو کی کارروائی، 3 کروڑ روپے بھتا مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • وزیراعلی کی ہدایت پرگجرات میں بارشی پانی کی نکاسی کے لئے رات بھر مسلسل آپریشن، شہر صاف
  • روسی خاتون کا 3 لاکھ 41 ہزار روپے میں اپنی روح بیچنے کا دعویٰ، خون سے دستخط
  • پی پی ایل کے خالص منافع میں مالی سال کے دوران 19فیصد کمی ریکارڈ
  • سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار
  • روس میں خاتون نے 3 لاکھ 41 ہزار روپے کے بدلے اپنی ’روح بیچ‘ ڈالی
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • بلوچستان کو 2021-22ء میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 11 ارب 15 کروڑ کم ملنے کا انکشاف