محرابپور،پرانی دشمنی پر ایک شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-5-3
محراب پور(جسارت نیوز)پرانی دشمنی کا شاخسانہ، فیصلہ سے واپسی پرایک شخص کو کار سے اتار کر گولیاں مار دی، واقعہ سدوجا پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر مسلح افراد نے کار سے اتار کر علی گل چانڈیو کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اوفرار ہوگئے، مقتول کے بھائی محمد مٹھل چانڈیو کے مطابق ہمارا گلزار چانڈیو گروپ سے جھگڑا چل رہا تھا جس کا فیصلہ لاڑکانہ میں سردارنواب برہان چانڈیو کے پاس رکھا ہوا تھا وہاں سے واپسی پر سدوجا کے قریب مسلح افراد نے علی گل چانڈیو کو کار سے اتار کر سرعام گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنوں میں پولیس افسر کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-5
بنوں (صباح نیوز) بنوں میں پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس افسر کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق مغوی ایس ایچ او عابد کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر برخاست کیا گیا تھا جو کہ تاحال برخاست ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔