2025-07-26@15:09:30 GMT
تلاش کی گنتی: 102
«ڈکیتی کا»:
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاؤ بھاجی کا نام کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے نیا نہیں لیکن یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے یقیناً حیران کن ہو سکتی ہے کہ پاؤ بھاجی کی مدد سے انڈیا میں ڈکیتی کا ایک بڑا منصوبہ بے نقاب ہو سکا۔ سونے کی اس ڈکیتی کے پس پشت موجود شخص پیشے کے اعتبار سے خود بھی سونے(گولڈ) کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار کے دوران اس پر 40 لاکھ روپے کا قرض چڑھ گیا جسے وہ واپس کرنا چاہتا تھا تاہم اس کا سبب نہیں بن پا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کے لیے انھوں نے سونے کا کاروبار کرنے والے ایک اور تاجر موتھللا ملک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ اس...
لاہور: ڈلیوری بوائے کے ساتھ ہونے والی ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈلیوری بوائے خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، جس کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ممکن ہوئی۔ ملزمان نے نجی کوریئر کمپنی کی رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈراما رچایا۔ 21 جولائی کو ڈلیوری بوائے نجی کوریئر کمپنی کا کیش لے جا رہا تھا، اس دوران ملزمان نے پلاننگ کے تحت ڈکیتی کا ڈراما کیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو جھوٹی ڈکیتی و فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں اور چند روز قبل ہی انہوں نے اس واردات کا...
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے جیولرز کی دکانوں میں لوٹ مار کے دوران بھاری مالیت کا سونا لوٹ لیا جبکہ مزاحمت پر دکاندار اور خاتون کو زخمی کیا، دوران علاج دکاندار دم توڑ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو پر قائم مارکیٹ میں دن دہاڑے چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 جدید اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکانوں پر لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں دکاندار نے بھی فائرنگ کی جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوئیں۔ زخمی دکاندار کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران...
علامتی فوٹو کورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر...
راولپنڈی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ 4 ڈاکو شہری کے گھر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس سے گھر والے جاگ گئے، شہری کے گھر سے باہر نکل کر شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
راولپنڈی کے مصروف علاقے اڈیالا روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے نوجوان ابوبکر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ابوبکر موقع پر ہی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے ابوبکر کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور سی سی ٹی...
لاہور( نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی اور فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک فتنہ گروپ کا کام سازش کرنا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، بڑے بڑے دانشور آڈٹ رپورٹ پڑھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے بعد اب پنجاب سدھار نے کی مہم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح میں 43 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، گجرات میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح 23.5 فیصد...
اپنے بیان میں انجمن تاجران کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ ڈاکوؤں اور راہزنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ آئے روز نہتے شہریوں اور تاجروں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کرکے لوٹ مار جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، میر یاسین مینگل و دیگر نے تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا اور ساتھی قیوم کاکڑ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ڈاکوؤں اور راہزنوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ آئے روز نہتے شہریوں اور تاجروں کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران قتل کرکے لوٹ مار جاری ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدر جاوید عبداللہ سید نوید احمد اور جنرل سیکرٹری عثمان شریف نے چیف جسٹس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی اجرک والی نمبر پلیٹوں کی تبدیلی کے نام پر کراچی کے شہریوں اور تاجروں سے 8 ارب روپے کی سرکاری ڈکیتی کا نوٹس لیں اور اس کی اڑ میں پولیس کی رشوت ستانی اور لوٹ مار سے کراچی کے عوام اور تاجروں کو تحفظ فراہم کریں۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کو حکمرانوں نے سونے کی چڑیا سمجھ لیا ہے اور انہیں پانی بجلی گیس ٹرانسپورٹ پختہ سڑکوں جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے...
دیامر کے علاقے جھلکھنڈ-بابوسر روڈ پر تھک دیورے کے قریب ڈکیتی کی کوشش میں 2 سیاح زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ایک ٹویوٹا فورچیونر کو روکنے کی کوشش کی جو سرگودھا سے اسکردو جا رہی تھی۔ واقعے کے وقت گاڑی میں خواتین سمیت 8 مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟ جب ڈرائیور نے گاڑی روکنے سے انکار کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 مسافر رانا ندیم اور مجتبیٰ زخمی ہو گئے جن کا تعلق سرگودھا سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر...
لاہور: جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔ ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں منگل کی صبح مندر اسٹریٹ میں واقع موبائل مارکیٹ میںموٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد نے گرنو مل کی دکان پر دھاوا بول دیا اور دکان میں موجود 23موبائل فون اور ڈہائی لاکھ نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے خلاف موبائل مارکیٹ بند کرکے موبائل یونین کی جانب سے شمس سومرو ، سنجے کمار ،اویناش اور دیگر نے چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بے امنی سے سخت پریشان ہیں گھر دکان کچھ بھی محفوظ...
کراچی: حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر کے انتہائی حساس علاقے میں چند روز قبل 5 جولائی کی رات 11 بجے کے قریب 3 ڈاکوؤں نے ضیا اسرار نامی ایزی پیسہ شاپ کے مالک کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر نقدی سے بھرا ہوا بیگ چھینا تھا جس میں 25 لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون کی سمیں بھی موجود تھی. واردات کے دوران ڈاکوؤں نے شہری کو خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی تھی اور لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے. واردات کی اطلاع ملتے ہی حساس ادارے متحرک...
مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکو تھانہ کندائی کی حدود سے مقامی زمیندار کے مویشیوں کے باڑے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھا اور کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی پور چوہدری فیاض الحق بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سرکل علی پور اور ضلع راجن پور پولیس کی بھاری نفری دریا کے پار ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے، پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقہ دریا خان مری دکان میں ڈکیتی لوٹ مار کے مبینہ دو ملزمان گرفتار، اعتراف جرم،ملزمان کو شہر کا گشت کرایا گیا،تفتیش شروع۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دریاخان مری شہر میں اصغر ملک جی دکان سے مسلح ملزمان کے عملہ کو یرغمال بنا کر مبینہ لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی تھی جس پر متاثرین سمیت پورا شہر سراپا احتجاج تھا جس پر ڈی ایس پی نوشہروفیرو سردار خان چانڈیو سی آئی اے انجارج ہدایت اللہ بجارانی ڈی آئی بی انچارج شاہد علی ڈہراج سمیت دیگر ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر مرکزی ملزمان ندیم چانڈیو اور ارباب ماچھی کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بھٹائی نگر پولیس کی کارروائی، گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار،بھٹائی نگر پولیس کی کامیاب کارروائی، دوران گشت گھوڑا گراﺅنڈ کے قریب ڈکیت گروہ سے مقابلہ،3 ارکان پر مشتمل ملزمان واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے، پولیس اور ملزمان کے امنے سامنے آنے پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس مقابلے میں ایک ملزم بنام اسماعیل ولد شکور اوڈھ موقع پر اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے، زیر حراست ملزم زخمی پایا گیا جسے بروقت طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا،گرفتار ملزم کا تعلق بین الصوبائی ہا¶س رابر گروہ سے ہے جو سندھ اور پنجاب کے مختلف مقدمات میں اشتہاری و روپوش سمیت 15 سے زائد مقدمات میں چالان شدہ...
لاہور: ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی، جس میں گھر کے ملازم ہی چوری کی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ شہر بانو نقوی نے بتایا کہ 36 گھنٹے کے اندر چور لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
لاہور: تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے کیلیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت کے مطابق ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے واردات کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن شرقی کی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں دو ملزمان کی جانب سے پولیس ریمانڈ کالعدم قرار دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر ٹک ٹاکر یسرا سمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے ملزمان ٹک ٹاکر یسرا ، نمر، شہروز ا اور شہریار کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ جمعہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی سے متعلق کیس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے گلشن اقبال میں واقع میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر 3 ملزمان اجمل، جاوید اور شمشاد کو7،7سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنیاد پر ایک ملزم حفیظ خان کو بری کردیا ہے۔
کراچی: ویگو میں سوار ڈاکوؤں نے 30 اپریل کی شب اورنگی ٹاؤن کے 20 قصابوں کو میر پور خاص مویشیوں کی خریداری کے لیے جاتے ہوئے لوٹا تھا جس کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے حساس ادارے نے مویشیوں کے بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ گروہ میں دیگر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اپریل کی رات سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی میں سوار ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 20 قصابوں سے 95 لاکھ روپے نقد اور موبائل فونز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا اور نمرا سمیت 4 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان طلب کرلیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے فیروز آباد پی ای سی ایچ ایس کے گھر میں 13کروڑ سے زائد کی ڈکیتی سے متعلق مقدمہ میں اداکارہ یسرا ، نمرا ، شہریار اور شہروز کو پیش کیا گیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔ 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ تفیتشی حکام کے مطابق ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ تفیتشی حکام کا کہنا...
کراچی: شہر قائد میں کارشوروم کے مالک کے گھر سے ڈاکو 13 کروڑ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیت گروہ میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارشوروم مالک کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 13 کروڑ روپے، 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ، 25 قیمتی پرفیوم ، 2 لیپ ٹاپ اوردیگرسامان لوٹ کرفرارہوگئے ۔ واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں جب کہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اورشرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرنے...
کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات شہری ذوالفقار علی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں تین ملزمان زبردستی داخل ہوئے۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے دو کے پاس اسلحہ موجود تھا۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹے اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں...
اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے پوش علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں 8 سے 9 مسلح اور نقاب پوش افراد نے رات تقریباً دو بجے اچانک دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ریسٹورنٹ کے عملے کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت پر ملزمان نے ریسٹورنٹ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم کا ڈی وی آر (DVR) بھی اپنے ساتھ لے گئے تاکہ واردات کے شواہد مٹائے جا سکیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بے قابو ہو گئی ہیں، جسارت ڈیجیٹل سے وابستہ سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب و کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے رکن محمد عادل سلطان کو گزشتہ رات نیپا پل کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عادل سلطان رات گئے روزنامہ جسارت کے دفتر سے فارغ ہو کر اپنی رہائش گاہ گلشنِ اقبال کی جانب جا رہے تھے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس کیمپس کے قریب نیپا پل پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا، ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ان کی موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KPT-0186)، انڈرائیڈ موبائل فون اور جیب میں موجود نقدی...
---فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق ایک واردات میں موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے 50 قیمتی موبائل چوری کیے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوسری واردات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔
کراچی: نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا جب کہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق پیرکوبلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹرفائیوایل میں موٹر سائیکل پرسوار2ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار30سالہ محمد ناصرولد سرورکوقتل کردیا تھا اورموقع پرسے فرارہوگئے تھے۔ مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ مقتول محمد ناصر اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھرجا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان...
ملزمان کے فرار ہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پر تعاقب شروع کر دیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور محمد ناصر جسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا، جبکہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد کو قتل کر دیا تھا اور موقع پر سے فرار...
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ گزشتہ روز نیو کراچی بلال کالونی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری ناصر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اہل خانہ کے مطابق ناصر نے لٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور اپنی موٹر سائیکل سے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ تاہم ڈاکو گرے نہیں بلکہ انہوں نے ناصر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ناصر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سینے میں چھ سے زائد گولیاں لگنے کے باعث وہ زخمی ہوا بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ یہ قتل...
5 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایان تھورپ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کے باعث وہ کروڑوں روپے کا سامان سے محروم ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سوئمنگ لیجنڈ ایان تھورپ کے گھر سے ڈاکوؤں ڈیرڈ لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 23 لاکھ سے زائد) کا قیمتی سامان چُرا لیا، جس میں گھڑیاں، زیورات اور دیگر سامان شامل ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں چوری کی اطلاع دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا سابق اولمپک میڈلسٹ ایان تھورپ کے مینیجر جیمز ایرسکائن نے تصدیق کی ہے کہ تیراک نے اپنی انشورنس کمپنی کے مشورے کے بعد پولیس...
سبزہ زار ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں ڈکیتی کی وادات کرنے والے دو ڈاکو گرفتار کرلیے۔ملزمان نے گزشتہ شب گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر واردات کی تھی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مقامی پولیس اور ڈولفن 15 کی کال پر موقع پر پہنچی تھی۔ ایک ڈاکو موقع پر گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈولفن نے ڈاکو کے دوسرے ساتھی کو آج ہیومن انٹیلی جنس کے تحت سبزہ زار سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ اس کا ساتھی 60 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم دانیال کو کارروائی کےلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی طرف...
—فائل فوٹو کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی کے دوران ملزمان بیوپاری کے 12 بکرے چھن کر فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے بیوپاری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوپاری میاں داد زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا فائرنگ کے بعد ڈاکو میاں داد بیوپاری سے 12 بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ ملتان: پولیس کی وردی میں ڈاکو جانوروں کے بیوپاری سے نقدی لوٹ کر فراربیوپاری نے پولیس کو بتایا کے 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ بیوپاری عمر کوٹ سے بکرے لے کر فروخت کے لیے آیا تھا۔زخمی بیوپاری میاں داد کو اسپتال منتقل کردیا گیا...
کراچی: قربانی کا جانور دیکھنے کے لیے آنے والا فوڈ ڈلیوری بوائے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا، مقتول ایک بیٹی کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق عزیزآباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے فوڈ سپلائی کرنے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ افسوسناک واقعہ حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی۔ مقتول کی شناخت 32 سالہ حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، جو حسین آباد کا رہائشی اور ایک کم سن بچی کا باپ تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حارث آن لائن موٹرسائیکل کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا اور روزانہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر...
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر کے سربراہ بزرگ واردات...
امریکی ٹی وی اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشین سے ہونے والی مشہور زمانہ ڈکیتی کا کیس بالآخر نو سال بعد اپنے قانونی انجام کو پہنچا، مگر اس انجام نے سب کو حیران کردیا۔ فرانسیسی عدالت نے اس کیس کی طویل سماعت کے بعد 23 مئی کو فیصلہ سنایا، مگر یہ فیصلہ توقعات کے برعکس نکلا۔ اگرچہ استغاثہ نے تمام ملزمان کو کم از کم 10 سال قید کی سزا دینے کی سفارش کی تھی، عدالت نے جرم ثابت ہونے کے باوجود تمام مجرمان کو نسبتاً ہلکی سزائیں دیں اور کسی کو بھی جیل بھیجنے کا حکم نہیں دیا۔ اس سنسنی خیز واردات میں شامل مرکزی ملزم کو صرف 8 سال قید کی سزا سنائی گئی، جن میں سے 5 سال...
کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔ اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں ڈاکوؤں نے دکان پر لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ کراچی: 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتلکراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔ اورنگی ٹاؤن میں جوس کی دکان میں فائرنگ کے واقعے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو دکان میں آئے، دکان میں کام کرنے والے نوجوان عابد نے بھاگنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے عابد پر فائرنگ کر دی، جواب میں...
کراچی: گلشنِ اقبال ڈھاکہ سوئٹس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ کامران عباس ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی جو ایک نجی اسکول میں ملازم تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق کامران ایک محنتی اور شریف نوجوان تھا جو روزی روٹی کی تلاش میں نکلا تھا مگر موت نے راستے میں ہی جکڑ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کامران موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر...
کراچی: پولیس نے جناح اسپتال کے سامنے ہوٹل پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعہ کو ٹارگٹڈ کارروائی قرار دیدیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ ٹارگٹڈ کارروائی تھی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی اپنے آپکو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ...
—فائل فوٹو بلوچستان کے شہر تربت میں نجی بینک میں ڈکیتی کا مقدمہ بینک منیجر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔تربت پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈاکو تربت کے نجی بینک سے 2 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ تربت: بھاری ہتھیاروں سے مسلح ڈاکو مرکزی بازار میں بینک لوٹ کر فرار تربت پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹی گئی رقم کا تعین کیا جا رہا ہے، ڈاکوؤں کی تلاش اور تحقیقات جاری ہیں۔ مذکورہ ڈکیتی کی واردات تربت کے مرکزی بازار میں واقع بینک میں ہوئی تھی جس میں بھاری ہتھیاروں سے مسلح ڈاکوؤں نے بینک لوٹا تھا۔ڈاکوؤں نے بینک کے عملے کو یرغمال بنایا تھا اور کیش تھیلوں میں بھر...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں لوٹ مار کے دوران شہری کو قتل کردیا گیا جب کہ ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہوئی وے بلاک کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل کیے گئے شوروم مالک مقتول خان عالم کے کزن رحمت جان محسود نے جناح اسپتال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک سے رقم لے کر آرہے تھے، مقتول گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کاروبار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکووں نے قریب آتے ہی گولی چلائی، مقتول کا ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہا، گلشن حدید کے رہائشی شخص سے گاڑی خریدیں تھی، اسے رقم دینے جارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول دو بچوں کا باپ تھا، روزگار کے سلسلے میں کراچی آیا تھا، مقتول کی فیملی وزیرستان میں ہے،...
—فائل فوٹو فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں... پولیس نے بتایا ہے کہ چک 62 کے قریب 4 مسلح افراد نے ملزم کو چھڑا لیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ مقابلہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
فائل فوٹو کمالیہ کے علاقے جھلا رسگلہ میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مدعی مقدمہ شوہر نے بتایا کہ گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے اہلیہ اور اہلیہ کی بہن سے زیادتی کی ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق 4 ڈاکو گھر سے 4 لاکھ روپے کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دکان پر ڈکیتی کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے دکان ملازم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکا م کے مطابق دکان ملازم نے خود ہی رقم غائب کی اور پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع بھی کردی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 1 لاکھ 24 ہزار روپے سلنڈروں کے پیچھے چھپا کر جھوٹی کال کی تھی۔ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے دکان ملازم انس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کراچی: شہر قائد میں تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب گزشتہ روز ڈکیتی کی واردات میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 467 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت مقتولہ کے شوہر عرفان کی مدعیت میں درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھ ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ویڈیوز دیکنھے کو مل رہی ہیں جن میں مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان کرنے سے بھی ملزم گریز نہیں کرتے، سوشل میڈیا وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں پیٹرول پمپ سیل مین نے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ وائرل ویڈیو میں پیش آنے والا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں رونما ہوا، پیٹرول پمپ سیل مین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان پیٹرول ڈالونے آتے ہیں، پیچھے بیٹھے ایک لڑکے نے...
بھارت میں قرض نہ ملنے پر 2 بھائیوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر بینک کا لاکر توڑ کر کروڑوں روپے کا سونا لوٹ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے ضلع مدورئی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ سے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات لوٹنے والے بھائیوں نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر بینک کی کھڑکی توڑی اور پھر اوزاروں کی مدد سے لاکرز کو توڑا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کے ثبوت مٹانے کے لیے مرچوں کا پاؤڈر چھڑکا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔ ملزمان نے لوٹا گیا 17 کلو سونا ایک کھیت کے اندر کنوئیں میں چھپایا تھا۔ بینک ڈکیتی میں ملوث 2...
ڈیفنس فیزون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامرسلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیاگیا، مقدمہ قتل اورڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کرگاڑی بونٹ اٹھا کرپانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کردیکھ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: معصوم بچے کے سامنے خونی منظر؛ ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام تینوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے بتا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ زعفران کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کو ذاتی جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ ایوب گوٹھ میں...
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔ سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان...
فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فیصل بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سے ڈکیتی کے دوران خاتون سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار مرکزی ملزم علی شیر نے ساتھی فیصل کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ فیصل آباد: ڈاکوؤں کی سڑک پر شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتیترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تیسرے ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم علی شیر کو...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح افراد درزی کی دکان سے 80 سوٹ لے کر فرار ہو گئے۔ عید الفطر کی آمد سے چند روز قبل قائد آباد میں ہونے والی اس انوکھی واردات نے ایک ساتھ 80 افراد کی عید کی خوشیاں خراب کر دیں۔ یہ انوکھی واردات قائد آباد میں بہادر علی نامی درزی کی دکان پر ہوئی۔ بہادر علی نے بتایا کہ میں ایک درزی ہوں اور رمضان میں ہمارا کام دگنا ہو جاتا ہے اس لیے ہم تقریباً 24 گھنٹے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ متاثرہ درزی نے بتایا کہ 19 مارچ کو صبح ساڑھے 4 بجے 2 نامعلوم مسلح افراد دکان پر آئے اور گن...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں مسلح افراد درزی کی دکان سے 80 سوٹ لے کر فرار ہو گئے۔عید الفطر کی آمد سے چند روز قبل قائد آباد میں ہونے والی اس انوکھی واردات نے ایک ساتھ 80 افراد کی عید کی خوشیاں خراب کر دیں۔یہ انوکھی واردات قائد آباد میں بہادر علی نامی درزی کی دکان پر ہوئی۔بہادر علی نے’جیو ڈیجیٹل‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک درزی ہوں اور رمضان میں ہمارا کام دگنا ہو جاتا ہے اس لیے ہم تقریباً 24 گھنٹے کام کر رہے ہوتے ہیں۔متاثرہ درزی نے بتایا کہ 19 مارچ کو صبح ساڑھے 4 بجے 2 نامعلوم مسلح افراد دکان پر...
پشاور کے علاقے نشتر آباد میں بینک کیش وین کو لوٹنے والے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن مسعود بنگش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتر آباد میں بینک وین کی ڈکیتی میں مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ خود وین کا ڈرائیور نکلا۔ انہوں نے کہا کہ کیس کو 24گھںٹوں سے پہلے ہی ٹریس کرلیا گیا جس کے لیے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی اور جیو فینسنگ کی مدد لی گئی اور ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا ڈراپ سین ایس ایس پی نے کہا ہے کہ واردات میں...
نوشہرہ: نوشہرہ: اکوڑہ خٹک کی حدود میں رہزنوں نے کپڑے کے تاجر سے 30 لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت پر اسے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاجر 30 لاکھ روپے کی رقم لے کر جارہا تھا کہ بائیک سوار ملزمان نے اسے روکا اور رقم چھیننے کی کوشش کی، تاجر نے اپنی کمائی جاتا دیکھ کر مزاحمت کی جس پر سفاک ملزمان نے فائرنگ کرے اسے موقع پر ہی قتل کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کراچی: شہر قائد میں نقلی پستول سے اسلحہ کی دکان میں ڈکیتی کرنے والا دکان دار کی فائرنگ سے مارا گیا۔ صدر کے علاقے میں اسلحہ کے دکاندارکی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا، جو نقلی پستول لے کر اسلحہ کی دکان میں داخل ہوا تھا اورایک 9 ایم ایم پستول چھین کرفرارہورہا تھا کہ دکاندارنےفائرنگ کردی۔ تھانہ صدر کی حدود زاہد نہاری والی گلی میں دکاندارکی فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ داد محمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اورفوری طورپرشواہد اکھٹا کرنے کے لیے کرائم سین...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ خواتین واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں۔ پولیس نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ کے ساتھ مل کر واردات کروائی، واردات میں ملوث گروہ کا سرغنہ عثمان بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمہ خواتین واردات کے وقت گھر پر موجود تھیں، سحر اور بشری نے ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔ حکام کے مطابق ڈاکوؤں کو گھر کی تمام قیمتی اشیاء کی لوکیشن معلوم تھی، ڈاکو نے سونا ایک جیولری شاپ پر فروخت کیا...
پولیس کے مطابق نواں کلی میں دو ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے، دکاندار نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک کو موقع پر ہلاک، دوسرے کو زخمی کیا۔ جو بعد ازاں ہلاک ہوا۔ دکاندار بھی زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آج افطاری کے وقت نواں کلی کوئٹہ میں دو ڈاکو اسٹیشنری کی دوکان گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دوکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،...
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 2 میں آج سحری سے قبل دودھ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، مسلح ملزمان گاہکوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دودھ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان آئے، ملزمان نے اسلحہ دکھا کر سحری کا سامان لینے آئے گاہکوں کو لوٹ لیا۔ملزمان گاہکوں کی جیب میں ہاتھ ڈال کر پیسے اور موبائل فون نکال کر لے گئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ایک گاہک جس کی گود میں بچہ تھا اس نے ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی چپکے سے اپنا موبائل فون...
لاہور: اکبری منڈی کے علاقے میں ہونے والی 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے شہری کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔ ملزم نے اسلحہ کے زور پر فیاض نامی شہری سے 23 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے، رقم چھیننے کی اطلاع پر ایس پی سٹی ڈویژن نے نوٹس لیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا نے کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم سے رقم برآمد کر کے شہری کے سپرد کی گئی، شہری نے اکبری گیٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور...

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کی تاریخ میں سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں مطلوب شخص کا بھارت میں سُراغ مل گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابا کینیڈا میں 2 کروڑ ڈالر مالیت سے زیادہ کے سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث ایئر کینیڈا کا سابق مینیجر 32 سالہ سمرن پریت پنیسر چندی گڑھ کے مضافات میں اپنی اہلیہ پریتی پنیسر اور خاندان کے ساتھ خاموشی سے رہائش پذیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 17 اپریل 2023 کو ایک پرواز سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں خالص سونے کی 6600 اینٹیں تھیں، جن کا وزن 400 کلوگرام تھا، اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی تھی۔لینڈنگ کے کچھ دیر بعد کارگو...

لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
کراچی: کھارادر پولیس نے دکان میں ڈکیتی کی واردات کرنے آئے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق کھارادر پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیٹرولنگ کے دوران دو ملزمان محمد رفیق اور محمد منیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول مع گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے، واردات کے دوران ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کا تعاقب کر کے کسی...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو کو چلتی موٹرسائیکل سے دبوچا اور اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بے خوف ڈاکوؤں کے ہاتھوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو جان سے مارنے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، تازہ واقعے میں ایک ڈاکو نے کورنگی میں محنت کش کو سرعام قتل کر دیا۔ کورنگی نمبر ڈھائی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش میں قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو نے کس طرح سے گولی چلا کر محنت کش کو جان سے مار دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سعد اللہ نے ڈاکو...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
لاہور: ایک ہفتہ قبل آراے بازار کے علاقے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان میں صائقہ، سمیرا، عمیر اور منیب شامل ہیں، جن سے 8 لاکھ 53 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ملزمہ صائقہ کو اس کی سہیلی نے زیورات فروخت کے لیے دیے، جس کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ملزمہ نے واردات کا ڈراما رچایا۔ ملزمہ نے اپنی سہیلی سمیرا اور ساتھیوں عمیر اور منیب کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور جھوٹا مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس...
لاہور میں ڈکیتی کی واردات میں مقدمے کا مدعی ہی ڈاکو نکلا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے کیشیئر کی ساتھیوں کے ساتھ مل کر مالک کے 11 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ڈکیتی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 11 لاکھ روپے، پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ زبیر اور دیگر ملزمان کو مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا اولین...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)ایک ہی گھر میں ڈکیتی کی دوسری واردات۔ اے بی این نے واردات کی ویڈیو حاصل کر لی ۔مثالی پولیس ناکام! شہر اقتدار میں دن دہاڑے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ بین الاضلاعی ڈکیت شہر اقتدار میں سرگرم ہیں جن کو پکڑنے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی۔ تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کشمیر ٹاؤن میں نورالدین نامی شہری کے گھر گھس کر لوٹ مار کی۔ لاکھوں روپے مالیت کا سونا نقدی موبائل فون اور جائیداد کے کاغذات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شہریوں نے بروقت 15 پر بھی ڈکیتی کی اطلاع دی لیکن پولیس ڈاکوؤں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق اسی گھر میں پہلے...
لاہور: نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلشن جمال میں ایک شہری سے گھر کے باہر ڈاکوؤں نے 50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال میں50 لاکھ روپے ڈکیتی کا مقدمہ 397\25زیر دفعہ 397\34 مدعی محمد فراز حبیب کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔جب ایک شہری بینک سے پیسے لے کر اپنے گھر واپس جا رہا تھا اور اسے اس کے گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال میں اس کے گھر تک پہنچے۔ شہری نے ملزمان کو...
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) تین روز قبل قنبر شہر میں مسلح ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ مار کے دوران اندھا دھند فائرنگ میں قتل ہونے والے ذیشان بروہی کے وحشیانہ قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکزی چوک پر ٹائروں کو نذر آتش کرکے دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام دو گھنٹے تک معطل ہوگیا ۔اس موقع پر برکت علی میرجت، لالہ صالح چانڈیو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ ،سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع قنبر میں مسلح ڈکیتی، رہزنی، چوری اور قتل وغارتگری میں بے تہاشا...
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 2 خواتین سمیت 4 ڈاکوؤں نے ایک تاجر کے گھر کاصفایا کر دیا۔واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی۔تاجر نے واردات سے 1 روز قبل ان دونوں خواتین کو گھر پر ملازم رکھا تھا۔ کراچی: اورنگی میں تاجر کے گھر ڈکیتی، زیرِ تربیت ڈی ایس پی گرفتارڈی آئی جی عاصم قائمخانی کی رپورٹ میں یہ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 13 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیدیا گیا۔ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے...
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) قنبر شہر میںدن دہاڑے بروہی محلہ کے رہائشی 21 سالہ نوجوان ذیشان ولد عبدالرشید بروہی جو اپنے گھر سے نکل کر اپنی آرا مشین شاپ پر جارہے تھا کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے ان کو قنبر شہر میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک روک کر اسکوٹر، موبائل فونز اور نقد رقم چھین لی اور نوجوان ذیشان بروہی کی طرف سے مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائر کرکے موت کی نیند سلادیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد قنبر سٹی پولیس نے پہنچ کر ذیشان بروہی کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قنبر منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا تو ورثا نے پی ٹی آئی ضلع قنبر شہدادکوٹ...
لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان کو مبینہ طور پر گولی لگنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، اور خود کو گولی مار کر 15 پر کال کردی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور ترجمان کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ہے، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر 24 گھنٹے میں تحقیقات کا حکم دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں اسپیشل...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے شادی سے فرار ہونے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی کہانی بناکر خود کو گولی مارلی۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا واقعہ لاہور کے علاقے سبزازار میں پیش آیا، پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی جس میں علی حیدر نامی ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو 24 گھنٹے میں حقیقت سے پردہ اٹھانے کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور فوری طور پر واقعہ کے پیچھے چھپی اصل کہانی کا پتا لگا لیا۔ تحقیقات میں...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آبادشہر او رگردونواح میں چوری،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، 140سے زا ئد مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا،متعدد شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علی ہائوسنگ کالونی کے قریب شاہ زیب سی25ہزار و فون،افغان آباد کے ایوب شاہد سی3لاکھ،اکبر آباد کے سیل مین احسان اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون اور سگریٹ چھین کر لے گئے،مدینہ آباد کے محسن رضا کے گھر سے اڑھائی لاکھ کے زیورات و نقدی چوری ملت ٹائون کے محمد علی کے گھر سی4تولے زیورات و نقدی،جمیل ٹائون کے علی ارشد سے ایک لاکھ10ہزار،سیالوی کالونی کے ابرارسی60ہزار و فون،پنوں چوک میں ذیشان کے...
لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان علی حیدر نے...
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 9 ملزمان گرفتار، ڈکیتی کے دوران چھینی گئی 58000 نقدی،2500 گرام چرس، 7 لیٹر شراب،گیمبلنگ آرٹیکلز اور چھینی گئی موٹرسائکل برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ تھانہ کی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے ڈکیتی دوران چھینی گئی نقدی برآمد کرلی،دوران انٹروگیشن گرفتار ملزم عاشق اجن کی نشاندہی پر چھینی گئی رقم 58000 برآمد کی گئی۔ٹھاروشاہ،ہالانی اور مورو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا،گرفتار منشیات فروش ملزمان،ملوک کلھوڑو سے 2000 گرام چرس،شبیر سولنگی سے 500 گرام چرس،مہران ماچھی سے 7 لیٹر شراب،برآمد کرکے، متعلقہ تھانوں پر سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ۔ مورو پولیس نے جوئے...
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا سابق وزیراعظم خیالی تنخواہ پر نہیں منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کل پاکستان کی تاریخ کا ایک انوکھا دن تھا۔ پاکستان کا سابق وزیر اعظم کسی خیالی تنخواہ پر نہیں باقاعدہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا۔ اس کیس کی 100 سے زیادہ سماعت ہوئیں اور ملزمان کو 15 مواقع دئیے گئے۔ نیب کی تفتیش کے لیے 35 سماعتیں ہوئیں۔ علیمہ خان کہتی تھیں کہ ہم چاہتے تھے کیس کا فیصلہ آجائے اور کل رورہی تھیں۔ تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںعائشہ منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ,عدالت نے ملزم عمران سومرو کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم نے 2016ء میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران شہری عبید غنی کو قتل کیا تھا، ملزم عزیز آباد تھانے میں پولیس مقابلے کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا، ملزم کو عینی شاہد نے شناخت بھی کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے اہم شواہد نظر انداز کرتے ہوئے ملزم کو بری کیا۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں پر ہیرا پھیری میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی شناخت کے بعد اے وی سی سی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ،ملزم کی نشاندہی پر ہی ایک ایک کر کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم علی رضا کو بارگینگ کے بعد پر اسرار طور پر چھوڑ دیا گیا ملزم حراست سے نکلنے کے بعد سے روپوش ہے ۔ ایس ایس پی اینٹی...