کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، تین بچوں کا باپ جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ گزشتہ روز نیو کراچی بلال کالونی میں ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری ناصر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
اہل خانہ کے مطابق ناصر نے لٹنے کے بعد ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور اپنی موٹر سائیکل سے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ تاہم ڈاکو گرے نہیں بلکہ انہوں نے ناصر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
ناصر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سینے میں چھ سے زائد گولیاں لگنے کے باعث وہ زخمی ہوا بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
متاثرہ خاندان نے پولیس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، یہ واضح طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کا واقعہ ہے۔
ناصر نیو کراچی صدیق گوٹھ کا رہائشی اور تین کمسن بچوں کا باپ تھا۔ اہل محلہ اور رشتہ داروں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔