خیرپورکے اخبارفروش شفیع حیدر عرف پھلو بھائی عید کے روز سے لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور (جسارت نیوز) خیرپور کے اخبار فروش عید کے روز سے پراسرار طور پر لاپتہ تین روز گذرنے گھر نا پہنچنے پر ورثا کا اغوا کا شبہ ایس ایس پی خیرپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔خیرپور کے علاقے لقمان کے رہائشی اخبار فروش شفیع حیدر عرف پھلو بھائی عید کی صبح ریلوے اسٹیشن سے اپنی سائیکل میں اخبارلیکر فروخت کرنے نکلے تین روز گزرگئے واپس نا پہنچ سکے تین رو، سے جگہ جگہ تلاش کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا ہے اس سلسلے میں اہل خانہ کے مطابق شفیع حیدر گھرسے اخبار فروخت کرنے کے لئے نکلے تھے ان کا اور ان کی کی سائیکل کوئی سراغ نا مل سکا جسکے باعث اہل خانہ سخت پریشان ہے اہل خانہ نے ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ اخبار فروش کو بازیاب کرایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔