لاہور:

جوہر ٹاؤن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی ڈکیتی کے پیچھے گھر کا سابقہ ڈرائیور واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سابقہ ڈرائیور نے اپنے دوست سے مل کر گھر میں چوری کا پلان بنایا، گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور نے دوست سے مل کر واردات کی۔

ملزمان سے 40 ہزار سعودی ریال، 25 تولے سونا، گھڑیاں اور پستول برآمد کر لیے۔ ملزمان میں سابقہ ڈرائیور علی رضا اور راشد شامل ہیں۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن محسن شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان سابقہ ڈرائیور

پڑھیں:

ملیر کورٹ کے قریب جنرل اسٹور میں ڈکیتی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ کے قریب قائم جنرل اسٹور میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کر ڈالی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں تین ڈاکوؤں کو دکان میں داخل ہوتے، اسلحہ کے زور پر نقدی اور سامان لوٹتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے تاکہ شناخت سے بچ سکیں، تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے سے خارج
  • ملیر کورٹ کے قریب جنرل اسٹور میں ڈکیتی
  • سرگودھا: خاتون اور ساتھیوں نے زمیندار کو لوٹ لیا، نقدی اور موبائل لے اُڑے
  • لاہور میں مذہبی جماعت کے حامی وکلا کے مظاہرے کا معاملہ، مقدمہ درج
  • حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات
  • میرٹھ میں آٹھ کروڑ مالیت کا بیل ’ودھایک‘ کسانوں اور شائقین کی توجہ کا محور بن گیا
  • لاہور، ٹی ایل پی کے گرفتار 100 سے زائد کارکنوں کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
  • پاکستان میں انسداد پولیو مہم کاآغاز،ساڑھے4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، دو زخمی ڈاکو گرفتار
  • اورنگی میں ہلاک ملزم بچوں کے سامنے باپ کے قتل میں ملوث نکلا