حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں ڈکیتی کی بڑی واردات
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-08-4
حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے سِٹیزن کالونی میں 6 مسلح ڈاکو غلام رسول شیخ کے گھر میں گھس گئے اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر تقریباً 20 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، گھر میں کام کرنے والی ملازمہ گیٹ بند کرنا بھول گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 مسلح افراد گھر میں داخل ہوگئے ذرائع کے مطابق غلام رسول شیخ اوقاف محکمہ میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں, پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
کراچی: سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
کراچی:سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی کے قریب سے خاتون کی سر پر گولی لگی ملنے والی لاش کو شناخت کرلیا گیا۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ چنار بی بی کے نام سے کی گئی جو سچل کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی تھی اور گھر سے یہ بول کر گئی تھی کہ وہ سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں بیٹی کے گھر جا رہی ہے۔
جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی اور جمعے کی دوپہر اس کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مقتولہ کے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔