ملزمان کے فرار ہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پر تعاقب شروع کر دیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور محمد ناصر جسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا، جبکہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ایل میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ محمد کو قتل کر دیا تھا اور موقع پر سے فرار ہوگئے تھے۔ مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔

مقتول محمد ناصر اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس کا موبائل فون چھینا اور فرار ہو رہے تھے۔ ملزمان کے فرار ہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پر تعاقب شروع کر دیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور محمد ناصر جسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، تاہم پولیس نے جائے وقوع کے اردگرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران مزاحمت موٹر سائیکل

پڑھیں:

نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف، ڈکیت گروہ ساتھیوں سمیت گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کے نشے کا عادی بنا کر ان سے وارداتیں کروانے کا انکشاف ہوا ہے، سچل پولیس نے نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پسٹل مع ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون، نقدی رقم اور ملزمان کے زیرِاستعمال بغیر نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق ملزمان میں رضوان ولد رمضان، اظہار ولد ذوالفقار، یاسین ولد محمد ہاشم اور غلام محمد ولد مدد علی شامل ہیں۔ گروہ کا سرغنہ غلام محمد نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کا عادی بنا کران سے وارداتیں کروایا کرتا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش غازی گوٹھ، سکندر گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گیمنگ زون میں ڈکیتی کی واردات، 60 افراد موبائل فونز اور نقدی سے محروم
  • کراچی، پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلے، 2 زخمی ملزمان گرفتار
  • کراچی، قائدآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی، ساتھی فرار
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق
  • کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر بہن بھائی پھر پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
  • نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف، ڈکیت گروہ ساتھیوں سمیت گرفتار
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق