اپوزیشن نے پاک بھارت جنگ کے دوران اچھا کردار ادا کیا: عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پاک بھارت جنگ کے دوران اچھا کردار ادا کیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دینے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال 2025 کا بجٹ بہترین بجٹ ہوگا، اپوزیشن کو چاہئے تھا کہ وہ بجٹ سے متعلق تیاری کرلیتے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی کی پریس کانفرنس دیکھ کر بہت دکھ ہوا، اپوزیشن کے پاس معاشی اعداد و شمار نہیں تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی شرطیں لگاتے تھے، اپوزیشن کے پاس تنقید کے لیے کوئی بات نہیں ہے بس وہ طرح طرح کے حیلے بہانے ڈھونڈ رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر معاشی استحکام کی طرف آئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عطاء تارڑ نے کہا کہ
پڑھیں:
دنیا کو واضح پیغام دیدیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔
پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ہم نے آزادی کا تحفظ کیا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ جنگ میں بہترین حکمت عملی اپنا کر افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن وار فیئر بھی لڑی گئی، وزارت اطلاعات نے بہترین کام کیا۔ ڈیجیٹل وار فیئر میں قوم کا حوصلہ بلند رکھنا اور عالمی سطح پر پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنا تھا۔ 65ء کی جنگ میں پی ٹی وی سے ملی نغمے نشر کیے گئے۔