وزیراعظم کا دورہ سعودیہ کامیاب رہا، دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڈ نے وزیراعظم کا دورہ سعودیہ کامیاب رہا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی۔ عید کے دوسرے روز عطا تارڈ نے پی پی 163 کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران رکن اسمبلی بی بی وڈیری نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے عید ملی اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اللہ نے سرخرو کیا، پاکستانی شاہینوں نے بھارت کو دن کی روشنی میں چت کیا، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی تھی جن کی قیادت میں اللہ نے ہمیں کامیابی دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا خاص کرم ہے ہمارے لیے خانہ کعبہ کے دروازے کھلے جب کہ سعودی عرب ،ایران، ترکیہ ،آزر بائیجان اور تاجکستان کے دورے کامیاب رہے، پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کا یہ دورہ ایک تاریخی دورہ تھا، دنیا نے دیکھا ہمارا بیانیہ سچ پر مبنی تھا۔ عطار اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، انڈیا جنگ بھی ہارا اور مار بھی کھائی اور دنیا میں سفارتی تنہائی کا شکار ہے، نریندر مودی آج ’سرینڈر مودی‘ بن چکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دنیا نے بھارتی پراپیگنڈے کو پوری طرح پرکھا اور ان کا جھوٹ دنیا کے سامنے آیا، سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، اب وقت آگیا ہے ہے کہ معاشی طور پر ملک کو مضبود کریں، عسکری لحاظ سے تو پاکستان کی شناخت واضح ہوگئی اب معاشی طاقت بننا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف کی گاڑی ڈرائیو کی اور ظہرانے کے مقام پر خود لے کر گئے، سعودی قیادت نے ہمیشہ عزت دی ہے، لیکن اس مرتبہ بہت پذیرائی ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ چین، جنرل چن ہوئی سے اہم ملاقات
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے دورے کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کے Political Commissar جنرل چن ہوئی سے ملاقات کی۔
پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔
جنرل چن ہوئی اور فیلڈ مارشل کے درمیان ملاقات میں دفاعی و سلامتی تعاون پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری