آسٹریا:ہائی اسکول میں فائرنگ سے طالب علم اور اساتذہ سمیت 9 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آسٹریا: ہائی اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے جنوبی علاقے کے شہر گریز میں واقع ایک ہائی اسکول میں ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق اس سانحے میں 9 افراد کی موت ہو گئی، جن میں اسکول کے اساتذہ اور طلبہ شامل ہیں، جبکہ متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے ابتدائی تفتیشی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور خود اسی اسکول کا ایک طالب علم تھا، جس نے گولیاں چلانے کے بعد موقع پر ہی خودکشی کر لی۔
واقعے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی دستے موقع پر پہنچ گئے اور اسکول کا احاطہ محفوظ بنا دیا گیا۔ اب علاقے میں معمولات بحال ہو چکے ہیں، تاہم تفتیش جاری ہے۔
یہ المناک واقعہ ایک بار پھر اسکولوں میں سلامتی کے اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-01-3
سوات (صباح نیوز)سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق وی ڈی سی ممبر مفتاح الدین قتل ہوگئے ، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کی تحصیل کبل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مفتاح الدین کو قتل کردیا۔