Express News:
2026-07-24@01:15:38 GMT

کراچی: 14 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات 24 گھنٹوں کے اندر حل 

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

کراچی:

لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واردات شہری ذوالفقار علی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں تین ملزمان زبردستی داخل ہوئے۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے دو کے پاس اسلحہ موجود تھا۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹے اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں سے ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں، دو پستول اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار