لاہور؛ ادھار پیسے نہ دینے پر کزن کا کزن پر چھریوں سے حملہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور:
ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا کہ اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے۔
واجد نے اھار پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان عرف بھولا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے واجد کو زخمی کر دیا۔
ملزم زمان عرف بھولا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی واجد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے چھاپے مار کر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان زمان عرف بھولا
پڑھیں:
غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کا قتل، جرگے کے سربراہ کے تفتیش میں انکشافات
راولپنڈی:غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کیس میں جرگے کے سربراہ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کے معاملے میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے تفتیش کے دوران سننی خیز انکشافات کیے ہیں۔
ملزم کا دوران تفتیش تینوں ملزمان کے ساتھ برادری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے دفنانے کا اعتراف جرم بھی سامنے آگیا ۔ پولیس نے سدرہ کو کشمیر سے لانے کے لیے استعمال ہونے والی کلاشنکوف رائفل برآمد کرکے عصمت اللّٰہ وغیرہ کے خلاف ایک مزید مقدمہ درج کرلیا ۔ یہ مقدمہ پولیس مدعیت میں ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت درج کیاگیا ہے۔
عصمت اللہ نے انکشاف کیا کہ 16 جولائی کو سدرہ گھر سے عثمان نامی لڑکے کےساتھ مظفر آباد چلی گی تھی۔ سدرہ کو لینے کے لیے اس کے سسر صالح محمد عرف سلیم گل ، والد عرب گل، امانی گل عرف مانی گل کے ہمراہ گاڑی پر مظفر آباد گئے۔ گاڑی میں کلاشنکوف بھی تھی، جو عثمان کو دکھا کر سدرہ کو واپس لے آئے اور برداری کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کرکے لاش چھٹی قبرستان میں دفنا دی ۔
ملزم نے بتایا کہ کلاشنکوف گھر کی پیٹی میں پڑی ہے، برآمد کراسکتا ہوں، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کلاشنکوف برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے