data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)سکھر میں قتل ہونے والے ایل ایس فہیم سمیجو کے قتل کیخلاف واپڈا ہائیڈرو یونین سراپا احتجاج واپڈا ہائیڈرویونین نے دفاتر کی تالہ بندی کرکے آفیس کے باہر دھرنا کیمپ قائم کرلیا۔ دھرنا واپڈا ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین فاروق کلہوڑو،ڈویژنل سیکرٹری شاہد سموں، ژونل وائس چیئرمین ولی محمد بھاگت، ڈویژنل وائس چیئرمین یعقوب عالمانی، اسلم شر کی قیادت میں جاری ہے۔ مقتول لائن سپرنٹنڈنٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی جاری ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں ہمارے ورکرز اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اب ان کی زندگیاں بھی محفوظ نہیں ۔مقتول ایل ایس فہیم سمیجو کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو دمادم مست قلندر ہوگا ۔سکھر پولیس فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے واپڈا لیبر کو تحفظ فراہم کرے مقتول کے قاتل فوری گرفتار نہ ہوئے تو سندھ بھر کے واپڈا دفاتر کی تالہ بندی کرکے احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-01-2
اسلام آباد(صباح نیوز)آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • پشاور،واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBA کے تحت ادارے کی مبینہ نجکاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • کوئٹہ،پاکستان انجینئرنگ کونسل بلوچستان کے وائس چیئرمین میرمجیب الرحمن کی قیادت میں دفاتر کی بندش کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • حیدرآباد، واپڈا کا نجکاری کیخلاف ملک گیر احتجاج
  • ٹنڈو محمد خان :واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی
  • شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
  • کراچی: مشرک کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹرک اڈے کے منیجرکو قتل کردیا
  • لاہور میں گھریلو وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار اور ہنی ٹریپ گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
  • جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسربازگرفتار
  • لاہور: جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسرباز گرفتار