ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جسے ہم نے شکست دی: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دے دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پڑوسی ملک کے وزیر اعظم کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جسے ہم نے شکست دی۔(جاری ہے)
انہوںنے کہاہک اسرائیل نے جس منصوبہ بندی پر عزہ میں عمل درآمد کیا، اسی منصوبے پر بھارت نے جموں و کشمیر میں عمل کیا، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کیلئے ہمدردی کا جذبہ اٴْجاگر ہوا۔ ہم کشمیر کی جدو جہد جاری رکھیں گے اور کشمیری عوام کو انصاف دلائیں گے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اقوامِ متحدہ کے چاٹر کی خلاف ورزی ہے۔ اگر بھارت نے اس پر عمل کیا تو ہمیں ایک بار پھر جنگ کی طرف جانا ہوگا اور ہم ایک بار پھر بھارت کو جنگ میں شکست دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔