اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے 2 آپشن ہیں وہ سندھ طاس معاہدہ مان لے اگر نہیں مانتا اور ڈیمز یا کینال نکالے گا تو پاکستان جنگ کرے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نیتن یاہو کی ایک سستی کاپی ہے، ہم نے بھارت کو جنگ، سفارت کاری اور بیانیے کے میدان میں ہرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے عوام کے فائدے کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے عوام کا فائدہ امن میں ہے ، بھارت چاہتا ہے کہ ہماری آئندہ نسلیں پانی پر لڑیں، پاکستان کاپانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے 2 آپشن ہیں، سندھ طاس معاہدہ مان لے اور اگر وہ نہیں مانتا، ڈیمز یا کینال نکالے گا تو پاکستان جنگ کرے گا جس کے بعد 6 کے 6 دریا کا پانی پاکستان کو دلوائیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ امریکا کا صدر کہتا ہے کہ ثالثی ہو، بھارت کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ کہنے والی بات سے پیچھے ہٹ چکا ہے، کشمیر کے حوالے سے ہر جگہ دنیا میں ہمددری ہے اور اب کشمیر ایک بین الاقوامی معاملہ بن گیا ہے، یہ ہماری کامیابی ہے کہ اندرونی معاملہ بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے۔

بجٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم، وزیرخزانہ اور وزیرخارجہ کاشکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پرپیپلزپارٹی کو انگیج کیا، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نےتنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تاہم ہم چاہتے تھےکہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خواہشات تھیں جو ہم بجٹ میں حاصل نہیں کرسکے، چاہتے تھے کہ پی ایس ڈی پی میں جنوبی پنجاب کو پنجاب کا 30فیصد حصہ دلایا جائے، چاہتے تھے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے، وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے بجٹ میں ہم بیٹھ کر کوشش کریں گے۔

آئی پی ایل کو ترجیح دینے پرتحفظات ہیں‘، مچل جانسن ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بھارت کے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار

فائل فوٹو

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کے زمین خریدنے کے لیے دروازے کھولے گئے، بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی اقدامات کے لیے کشمیری رہنماؤں کو جیل میں رکھا، بھارتی حکومت موجودہ حقائق سے کیسے نظریں چرا سکتی ہے، بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ کشمیری جبر کے ماحول میں ہیں، کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں سے انکار کیسے کرسکتاہے، کشمیر میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کو توڑا جارہا ہے، بھارتی حکومت موجودہ حقائق سے کیسے نظریں چرا سکتی ہے، بھارت کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ کشمیری جبر کے ماحول میں ہیں، کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیریوں کے رشتے صدیوں پرانے ہیں، بھارت غیر قانونی فیصلہ کمشیر پر لاگو نہیں کرسکتا، کشمیر پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، پاکستان سفارتی امداد تب تک جاری رکھے گاجب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا۔

سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا، مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا کہ مودی کو ہر آزادی پسند کو دہشتگرد قرار دینے کا شوق ہے، 50 لاکھ بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل بنا کر دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر و فلسطین کے لیے بار بار آواز اٹھائی، پلوامہ کی طرح پہلگام بھی بھارت کا پلان تھا، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کرانے کو تیار ہے، پہلگام واقعہ دراصل بھارت کا فراڈ تھا، بھارت نے پہلگام پر جھوٹ بولا لیکن ان کی قسمت خراب تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے اپنے میڈیا نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ پہلگام پر فیل ہوگیا، پاکستان پُرامن ملک ہے لیکن کوئی اسے کمزوری نہ سمجھے، پاکستان پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے، ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی ہی مسائل کا اصل حل ہے، پاکستان تنازعات اور تشدد کو ہوا نہیں دینا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کو دنیا جانتی ہے اور وہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، آرٹیکل 370 بھارت کے اپنے آئین میں تھا جو انہوں نے ختم کردیا، بھارت کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد کا پابند ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر نوبیل امن انعام کے حقدار ہیں، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات
  • امریکا سے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں، بلاول بھٹو
  • ’’بھارتی پارلیمنٹ میں ہمارے لوگ بیٹھے ہیں‘‘؛ بلاول بھٹو کے بیان کی حقیقت
  • ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی جگہ بنگلا دیش کو شامل کرلیا گیا
  • پاکستان کی ریاست صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا چاہتی ہے،، ذوالفقار بھٹو جونیئر
  • سندھ اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، شرجیل میمن  
  • آج سندھ اسمبلی میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، شرجیل میمن
  • بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے.اسحاق ڈار
  • بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، اسحاق ڈار