2025-06-23@17:02:26 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«زمان عرف بھولا»:
لاہور: ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا کہ اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے۔ واجد نے اھار پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان عرف بھولا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے واجد کو زخمی کر دیا۔ ملزم زمان عرف بھولا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی واجد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چھاپے مار کر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

بھارتی حملے کے دوران بھولاری ایئر بیس پر پاکستانی طیارے کو بھی نقصان پہنچا، سابق ایئر مارشل مسعود اختر کا دعویٰ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ پاکستانی ایئر مارشل مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران بھولاری ایئربیس پر کھڑا پاکستان کا ایک اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ تباہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ بھارت نے بھولاری ایئر بیس پر چار براہموس میزائل داغے۔ اس دوران ہمارے پائلٹس نے اپنے قیمتی اثاثہ جات بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن چوتھا میزائل بھولاری ایئر بیس پر موجود ہینگر کو لگا جہاں ہمارا AWACSطیارہ کھڑا تھاجسے نقصان پہنچا۔ پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟ واضح رہے کہ بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ...
فیصل آباد کے فن لینڈ میں جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے پارک بند کرواکر منیجر، جھولے کے آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ فیصل آباد کے تھانہ سول لائن کی حدود میں فن لینڈ میں گزشتہ شب پیش آیا، جب ایک چودہ سالہ لڑکی حمنہ جھولے سے گر کر زخمی ہوئی، جسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے فن لینڈ کو بند کردیا اور متوفیہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق آپریٹر نے بغیر حفاظتی انتظامات جھولا اسٹارٹ کیا تھا،...
ظہور احمد راجہ، ایک ایسا نام جو کبھی ہندوستانی اور پاکستانی سنیما کی دنیا میں گونجتا تھا، مگر رفتہ رفتہ دھندلا گیا ہے۔ تاہم فلم انڈسٹری میں ان کی خدمات بے مثال رہیں۔ وہ ایک اداکار، ہدایت کار، گلوکار اور پروڈکشن ہیڈ تھے۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ فوج میں جائیں لیکن وہ بمبئی فلم انڈسٹری کی طرف بھاگے۔ وہ نہ صرف راجہ عباسی تھے، بلکہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے راجہ جانی تھے۔ ابتدائی زندگی اور تعلیم ایبٹ آباد ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں لورہ جو اب تحصیل ہے، میں پیدا ہونے والے ظہور احمد راجہ عباسی قبیلہ سے تعلق رکھنے تھے۔ یہ قبیلہ آج بھی بےحد مقبول ہے۔ ان کے والد پرانے بنی محلہ راولپنڈی...
بخدا کچھ دنوں سے ہماری جان بڑی مشکل میں ہے کالم کے لیے موضوعات کے لالے پڑے ہوئے ہیں کہ اخباروں میں سب سے زیادہ مواد ’’مقدسات‘‘ کا ہوتا ہے اس پر لکھیں تو ’’توہین مقدسات‘‘ اور گردن ہلکا ہونے کا خطرہ ہے۔یا پھر بیانات ہی بیانات ہیں جن پر لکھ لکھ کر ہمارا قلم تو کیا انگلیاں تک گھس گئی ہیں۔خوشخبریاں ہی خوش خبریاں پہلی ترجیحات ہی ترجیحات اور وعدے ہی وعدے ترے وعدوں پر کہاں تک میرا دل فریب کھائے کوئی ایسا کر بہانہ میری آس ٹوٹ جائے رہی سیاست تو وہ اب سوتنوں کی لڑائی ہوگئی ہے اور سوتنوں کی لڑائی میں چپلوں جھاڑوں اور برتنوں کا نشانہ کون بنے۔ویسے بھی ان موضوعات کے لیے ہمارے اڑوس...
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سورج برجاتیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’وواہ‘ میں سلمان خان کو کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سورج برجاتیا نے کہا کہ وہ اپنے کام کے حوالے سے خود غرض ہیں اور ان کے لیے کہانی سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق ہر فلم کا موضوع خود ان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہانی کے مطابق فنکاروں کا انتخاب کرتے ہیں۔ سورج نے انکشاف کیا کہ فلم ’وواہ‘ کی کہانی انہیں ان کے والد کی دی ہوئی ایک اخبار کی رپورٹ سے ملی، جس میں ذکر تھا کہ میرٹھ...
حیدرآباد: لطیف آباد میں بچے جھولا جھول کر تفریح کر رہے ہیں