سعودی عرب کے شہر طائف میں واقع ’’گرین ماؤنٹین پارک‘‘ اس وقت خوف و ہراس کی علامت بن گیا جب وہاں موجود ایک جھولا اچانک دو حصوں میں ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں تفریح کرنے آئے 23 افراد زخمی ہو کر اسپتال جا پہنچے۔

اس دل دہلا دینے والا واقعے نے صرف ایک لمحے میں خوشی کو قیامت میں تبدیل کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی ہولناک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ وائرل ہونے والی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جھولے پر لوگ بیٹھے ہوئے محفوظ ہورہے ہیں اور جیسے ہی جھولا بلندی کی طرف جاتا ہے، اچانک ایک زور دار دھماکے سے درمیان سے دو حصوں میں بٹ جاتا ہے۔ چیخ و پکار، ہڑبڑاہٹ اور زمین پر گرتے افراد کا منظر ناقابلِ فراموش ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم واقعے نے تفریحی مقامات پر حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ یہ جانا جا سکے کہ جھولے کی ساخت میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا حفاظتی انتظامات میں کوتاہی کی گئی۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: خاتون کا قتل: لاش قبرستان لے جانے کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی

—فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کے قتل کے واقعے میں پولیس نے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار

ذرائع نے بتایا ہے کہ شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق قبرستان میں 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کر دیا گیا تھا۔

قتل کے الزام میں خاتون کے دوسرے شوہر کے والد سمیت 6 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقتولہ کی لاش کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی کی مشہور ’مکھن ملائی‘ پر چوہے کا ’خصوصی گشت‘، ویڈیو وائرل
  • کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
  • بھارتی کھلاڑیوں کے خراب رویے کے باوجود شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کے دیوانے نکلے، ویڈیو وائرل
  • راولپنڈی: خاتون کا قتل: لاش قبرستان لے جانے کی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی
  • کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 افراد زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 7 گرفتار
  • ہندو یاتریوں کی بس اور گیس سلنڈر سے لدے ٹرک میں خوفناک تصادم؛ 18 ہلاکتیں
  • بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک
  • ’یہ یورپ نہیں لاہور ہے‘، لاہور ریلوے اسٹیشن کی جدت بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل