کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ قومی اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ جب قوم متحد ہوئی، تو بھارت کو ایسی شکست دی کہ وہ آج تک نہیں بھولا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قصبہ علی گڑھ ، اورنگی ٹائون نمبر8میں معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔

گورنرسندھ جب قصبہ علی گڑھ، اورنگی ٹائون نمبر 8 پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ لوگوں نے گورنر سندھ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر فضا "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ گورنر سندھ نے معرکہ حق جشنِ آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی اورپودا لگایا۔ جشنِ آزادی کی تقریب میں گورنر سندھ نے کیک کاٹااور لوگوں میں اپنے ہاتھ سے تقسیم بھی کیا۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ بڑوں کی عزت کرنا ہماری معاشرتی اقدار کا اہم حصہ ہے۔ بزرگوں کا احترام کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو بنانے کے لئے قربانیاں دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کی اولادیں ہیں اور ان کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہمارا فرض ہے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی، علاقہ روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء انیس قائم خانی، امین الحق، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، حفیظ الدین سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ

پڑھیں:

ملک میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے، حافظ نعیم

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دار کون ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا میئر نہیں آنے دیا گیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے، ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پر کوئی بات کر سکے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں بھوک سے ہزاروں کی تعداد میں بچے شہید ہو چکے، فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا، غزہ کے لوگوں کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے، حافظ نعیم
  • زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے ، گورنرسندھ
  • معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، پوری قوم جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
  • پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب کیلئے دبئی میٹرو کے اوقات میں توسیع
  • دبئی میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب (کل)، 60ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع
  • معرکہ حق میں افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی، خوشی میں پوری قوم آج جشن منا رہی ہے، شرجیل میمن
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
  • مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیوں میں تشویشناک مماثلت ہے.عاصم افتخار
  • معرکہ حق جشن آزادی کی تقاریب میں راحت فتح علی، عاطف اسلم اور علی ظفر پرفارم کریں گے، گورنر سندھ