پاکستان میں کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر، ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک اور چیلنج کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان میں کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر، ٹیکسٹائل سیکٹر کو ایک اور چیلنج کا سامنا کرنا پڑ گیا۔پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی پیداوار جولائی 2025 میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی۔موسمی حالات، زرعی لاگت بڑھنے سے سندھ میں کپاس کی پیداوار 47 فیصد کمی سے صرف 2 لاکھ 92 ہزار بیلز رہی۔
(جاری ہے)
پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق پنجاب میں کپاس کی آمد 3 فیصد بہتری سے 2 لاکھ 93 ہزار بیلز سے بڑھ کر صرف 3 لاکھ 1 ہزار بیلرز رہی۔ملک بھر میں کپاس کی پیداوار ایک سال کے دوران 30 فیصد کم رہی، 31 جولائی 2024 میں ملکی کپاس کی پیداوار 8 لاکھ 44 ہزار بیلز تھی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی پیداوار 15 لاکھ بیلز سے کم ہوکر صرف 5 لاکھ بیلز رہ گئی۔پاکستان کاٹن بروکرز کے مطابق کاٹن ایسوسی ایشن کراچی اور فیصل آباد میں 120 سپننگ ملز اور 800 سے زائد جننگ فیکٹریاں بند ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں کپاس کی پیداوار پاکستان کاٹن کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: پاکستان کسٹمز نے 42 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا
کراچی:پاکستان کسٹمز نے ناردرن بائی پاس پر قائم ایک عارضی ڈپو پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
ترجمان کے مطابق خفیہ ٹینکوں سے 42 ہزار 200 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا جس کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل کو ضبط کرکے اسٹیٹ ویئر ہاؤس میں جمع کرا دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈپو میں ذخیرہ شدہ ایرانی ڈیزل شہر میں غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا تھا۔
کسٹمز حکام کے مطابق ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔