پاکستان میں کپاس کی پیداواربری طرح متاثر، سندھ میں پیداوار47 فیصد کمی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)پاکستان میں کپاس کی پیداوار بری طرح متاثر ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے ایک نئے چیلنج کے خدشات پید اہو گئے ہیں۔پاکستان کاٹن جنرز کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی پیداوار جولائی 2025 میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 93 ہزار 821 بیلز رہی۔موسمی حالات، زرعی لاگت بڑھنے سے سندھ میں کپاس کی پیداوار 47 فیصد کمی سے صرف 2 لاکھ 92 ہزار بیلز رہی۔
(جاری ہے)
پنجاب میں کپاس کی آمد 3 فیصد بہتری سے 2 لاکھ 93 ہزار بیلز سے بڑھ کر صرف 3 لاکھ 1 ہزار بیلرز رہی۔ملک بھر میں کپاس کی پیداوار ایک سال کے دوران 30 فیصد کم رہی، 31 جولائی 2024 میں ملکی کپاس کی پیداوار 8 لاکھ 44 ہزار بیلز تھی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی پیداوار 15 لاکھ بیلز سے کم ہوکر صرف 5 لاکھ بیلز رہ گئی۔پاکستان کاٹن بروکرز کے مطابق کاٹن ایسوسی ایشن کراچی اور فیصل آباد میں 120 سپننگ ملز اور 800 سے زائد جننگ فیکٹریاں بند ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں کپاس کی پیداوار
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر) عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 122 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 5112 روپے ہوگئی۔