کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈمپر جلانے کے مقدمے میں آفاق احمد اور 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔

کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آفاق احمد اور 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی۔

استغاثہ کے مطابق آفاق احمد پر آڈیو میسج کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کا الزام ہے۔ آفاق احمد کی ایما پر کنٹینر نذر آتش ہوا ور کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔

آفاق احمد و دیگر کے خلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آفاق احمد

پڑھیں:

قصور، پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 7 ملزمان گرفتار

قصور:

ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون، اور 28 لاکھ روپے مالیت کی 14 بیٹریاں برآمد کی گئیں۔

کارروائی کے دوران رمضان عرف جانی، عرفان سکنہ روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹاؤن لاہور کو منشیات سمیت بائی پاس کے قریب خصوصی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام زمانہ اسمگلر ہیں جو سرحدی علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتے تھے۔ ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اسی کارروائی کے دوران پولیس نے ولایتی شراب فروشی میں ملوث 4 ملزمان عرفان، لطیف، شاداب اور شاہزیب کو بھی گرفتار کیا۔

ان کے قبضے سے 95 بوتلیں ولایتی شراب برآمد کی گئیں اور ان کے خلاف بھی علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ نے شامی صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
  • وزیر اعظم کی جعلی تصویر پر درج مقدمے کے خلاف شاندانہ گلزار کاقانونی جنگ لڑنے کا اعلان
  • قصور، پولیس کی بڑی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن برآمد، 7 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
  • کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمے میں لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت چوتھا مقدمہ
  • کراچی، رام سوامی میں ڈمپر حادثے نوجوان کی ہلاکت، چوتھا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
  • لیبیا کشتی حادثہ : 2 ملزمان کو مزید 20،20 سال قید بامشقت، 14 لاکھ جرمانہ
  • شہر ی کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کی 30 لاکھ روپے میں ضمانت منظور
  • راولپنڈی، فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں 3 افراد گرفتار