رینجرز اور پولیس کی کارروائی، متحدہ لندن کے دو مطلوب ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ گرفتار
لاہور:پولیس نے خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مغل پورہ کے علاقے میں خواتین پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 15 کال پر ایس ایچ او مغل پورہ عرفان سخاوت نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور پھاٹک کے قریب سے 2 خواتین کو حراست میں لیا۔
خواتین ملزمان نے بابا صادق سائیں دربار پر آنے والی خاتون کے کان سے بالیاں نوچی تھی اور واردات کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں خاتون کی نشاندہی پر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خواتین ملزمان چوری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان رابعہ بی بی اور سعدیہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔