UrduPoint:
2025-11-07@02:03:10 GMT

دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون 2025ء ) امریکی صدر کا کہنا ہے کہ دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ائیربیس پر کیے جانے والے میزائل حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ دنیا کو مبارک ہو، امن کا وقت آ گیا ہے۔ خطے میں امن کیلئے امیر قطر کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے 14 میزائل داغے جن میں سے 13 کو مار گرایا، ایک میزائل کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا تھا اس لیے اسے نظرانداز کیا، ایران کا شکریہ کہ حملے سے قبل ہی پیشگی اطلاع دے دی تھی، ایران کی پیشگی اطلاع کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اب ایران خطے میں امن کیلئے قدم بڑھائے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل غیر ملکی خبر ایجنسی رائیٹرز کی جانب سے قطر میں امریکی ائیر بیس پر ایران کے حملے سے متعلق بڑا دعوٰی کیا گیا۔

رائیٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے قطر میں العدید ائیربیس کو نشانہ بنانے سے قبل قطر اور امریکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ایران کی جانب سے سفارتی چینل کے ذریعے قطر اور امریکا کو حملے کی پیشگی اطلاع فراہم کی گئی۔ جبکہ قطر کے وزیردفاع کے مطابق دفاعی نظام نے امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کو روک دیا۔ میڈیا کے مطابق وزیردفاع قطر کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کے بعد جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ایرانی اقدامات سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچے گا، قطر کی فضائی حدود اور علاقہ محفوظ ہے۔ ایرانی میزائل حملوں میں کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق دوحہ میں ایئرڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا۔ دوسری جانب حملوں کے بعد ترجمان پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی اڈے پر حملے دوست اور برادر ملک قطر کیلئے خطرہ نہیں، العدید ایئربیس پر حملہ پاسدران انقلاب کی جانب سے کیا گیا۔ قطر میں امریکا کے زیرانتظام العدید ایئربیسن کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان آئی آرجی سی کے مطابق امریکی اڈے جنگ بھڑکانے والی حکومت کی کمزوری ہیں طاقت نہیں ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی صدر میں امریکی کی جانب سے کے مطابق ایران کی

پڑھیں:

امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ملک کسی کو بتائے بغیر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، یہ تجربات زمین میں بہت گہرائی میں ہوتے ہیں جس سے صرف لرزش سی محسوس ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کبھی ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا لیکن ایٹمی تجربات کر کے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی کارکردگی جانچنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب چین نے ٹرمپ کے بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کی حیثیت سے چین کی ایٹمی حکمت عملی صرف دفاعی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین پر روسی ڈرون حملے، 135 خودکش طیارے داغے گئے
  • انقلاب اسلامی ایران نے کیسے دنیا کا فکری DNA ہی تبدیل کر دیا؟
  • ’’روٹی کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ  کراچی سے نیویارک تک منشور بن گیا: بلاول، ممدانی کو مبارک باد
  • اسلامی انقلاب ایران عوام میں مکتبِ فاطمیہ کی حقیقت طلبی کی تجلی ہے، آیت اللہ جنتی
  • حوزہ ہائے علمیہ ایران کی جانب سے سوڈان کے افسوسناک واقعات کی سخت مذمت
  • راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے تیز، 24 گھنٹوں میں 20 نئے کیسز رپورٹ
  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ
  • امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر