ایران پر امریکی حملے کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران پر امریکی حملے کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجا ب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا ہے کہ امر یکہ کا ایران پر حملہ براہ راست مسلم دنیا پر حملہ ہے،حکومت پاکستان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز برائے امن کی نامزدگی کی سفارش افسوس ناک، قومی وقار کے منافی اور غلامانہ ذہنیت کا عکاسی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کا سرپرست ہے، پوری پاکستان قوم ایرانی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے
انھوں نے کہا ہم مسلم حکمرانوں پر مشتمل امریکہ کی چاکری کر نے والی انجمن غلامان امریکہ کو خبردار کرتے ہیں کہ بے حسی کی چادر اوڑنے کی بجائے وقت کے طاغوت کے خلاف اٹھا کھڑے ہوں، ایران کی قیادت نے جرات کے ساتھ دور حاضر کے یزید کو للکارا ہے، ایرانی قیادت کی جرات کو استقامت کو ایمانی غیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر ملک بھر کی طر ح گجرات پر یس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گجر ات انصر محمود دھول نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا امریکی بحری اڈے خطے میں پیش قدمی کررہے ہیں امریکا اسرائیل کو تمام جنگی سہولتیں دے رہا ہے،ایسے میں حکومت امن کے نوبل پرائز کے لیے نامزد کرنے کی بات کرنا افسوس ناک اور غلامانہ ذہنیت کا عکاس ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے لیے گورباچوف ثابت ہوگا امریکہ اور سپر طاقتوں کی جوتے کھانے کی تاریخی نئی نہیں ہے
انھوں نے کہا امریکہ افغانستان میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ آیا اور پھر قطر میں معاہدہ کر کے بھاگا، اس لیے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل دنیا کو آگ میں جھونک کر نوبل انعام مانگتے ہیں، نوبل انعام غنڈا گردی کر نے سے نہیں ملتا، امریکی صدر کا رویہ منافقت پر مبنی ہے جس پر ہر گز اعتماد نہیں کیا جا سکتا، وہ بھارت کے حامی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں، انھوں نے کہا صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ایران پر حملہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، اگر اسرئیلی اور امریکہ کے خلاف متحد ہو کر اقدامات نہ کیے گئے تو ایک کے بعد ایک کی باری آئے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقائمقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ قائمقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو گیا امریکی حملے کے بعد حکومت صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے،سینیٹ میں قرارداد جمع بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ایران پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں 2سپر آئل ٹینکرز نے راستہ بدل لیا بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا، علی امین گنڈا پورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی امریکی حملے ایران پر
پڑھیں:
ایران کیجانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ساتھ ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کو لکھے گئے اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وسیع انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فی الفور فراہمی سمیت اس حوالے سے رابطہ کاری کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینی عوام کی وسیع نسل کشی اور انسانیت سوز جنگی جرائم کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سمیت ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ ہاکان فیدان و فیصل بن فرحان کو بھی خط تحریر کیا ہے۔ اپنے خط میں سید عباس عراقچی نے غزہ میں جاری وسیع انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فی الفور فراہمی سمیت اس حوالے سے رابطہ کاری کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ انتہائی تشویش اور گہری اخلاقی و سیاسی عجلت کے احساس کے ساتھ، میں ایک بار پھر آپ کو غزہ کی پٹی میں بگڑتی انسانی صورتحال کے حوالے سے خط لکھ رہا ہوں، یہ ایک ایسی صورتحال ہے کہ جو اس وقت امت اسلامیہ و عالمی برادری کو درپیش سنگین ترین بحرانوں میں سے ایک بن چکی ہے کیونکہ غزہ کی ابتر صورتحال انسانی برداشت کی حد سے تجاوز کر گئی ہے اور وہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض ایک انسانی بحران نہیں بلکہ شدید محاصرے میں محصور عام شہری آبادی کی منظم تباہی بھی ہے لہذا یہاں سرزد ہونے والے انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم کی وسعت و شدت کے لئے فوری و مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔
سید عباس عراقچی نے لکھا کہ تازہ ترین اعداد و شمار اور تمام معتبر انسانی تنظیموں و میڈیا ذرائع کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی عام شہری آبادی کو ایسی صورتحال کا سامنا ہے کہ جسے صرف ایک لفظ میں بیان کیا جا سکتا ہے اور وہ ہے "وسیع نسل کشی"! انہوں نے لکھا کہ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ بڑھتے ہوئے شواہد، غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے اور اسے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں مکمل طور پر الحاق کر لینے کے قابض صیہونی رژیم کے اسٹریٹجک و غیر قانونی ارادے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں غزہ میں جاری انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فوری فراہمی کے لئے ہم آہنگی پیدا کرنے سمیت غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ پر مستقل قبضے کے ارادے کے قانونی و سیاسی پہلوؤں کے جائزے، متفقہ مؤقف اختیار کرنے اور سفارتی، قانونی و اقتصادی وسائل سمیت بھرپور اقدامات پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے مزید لکھا کہ مذکورہ بالا صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر کی دفعات و وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاسوں کے انعقاد کے سابقہ طریقہ کار کے مطابق، میں باضابطہ طور پر یہ درخواست کرتا ہوں کہ تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس جلد از جلد منعقد کیا جائے!