امریکا کی قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
واشنگٹن: امریکا نے قطر میں مقیم اپنے شہریوں کو محفوظ جگہوں پر رہنے کی ہدایت کردی۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے امریکی شہریوں کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ احتیاط کی خاطر اپنے گھروں میں رہیں، تاہم اس ہدایت کی کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دائرہ کار کے وسیع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خاص طور پر اس کے بعد جب امریکا نے اتوار کے روز ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔ اس کے بعد سے خطے میں موجود امریکی اڈوں پر ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور دیگر امریکی شہریوں کو ”زیادہ احتیاط“ برتنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ کہ قطر وہ خلیجی ملک ہے جہاں امریکا کے ساتھ سکیورٹی تعاون سب سے زیادہ منظم ہے۔
دوحہ کے قریب واقع العدید ایئربیس مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کا سب سے بڑا اڈہ ہے، جسے امریکی محکمہ خارجہ نے خطے میں اپنی عسکری حکمتِ عملی کے لئے ”لازمی“ قرار دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہریوں کو
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔