گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سٹی42: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، جس کے تحت گزشتہ تین ہفتوں میں 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اُٹھایا۔
ترجمان کے مطابق 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، 1 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے،1 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لرننگ و ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
اس کے علاوہ 3 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری ہوئے، 67 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے گھر بیٹھے فائدہ اُٹھایا، 11 ہزار سے زائد خواتین نے بھی سہولیات سے فائدہ حاصل کیا اور 17 ہزار 500 سے زائد کمرشل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے اعلان کیا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اُنہوں نے واضح کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا ایک قابل سزا جرم ہے۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 ڈرائیونگ لائسنس
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا،شہری رُل گئے۔اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی۔پیر کو کےالیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ترجمان کراچی واٹرکارپوریشن کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔