زمینی لحاظ سے ایران 7 ملکوں عراق، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا سے جڑا ہوا ہے۔ ایران، مشرقِ وسطی میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا سترہواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ فارس قدیم یعنی آج کا ایران اپنے دامن میں شجاعت اور عزمِ مصمم کی زبردست داستانیں رکھتا ہے۔ یونانی حملہ آور ہوں یا منگول، ایرانیوں نے ثابت قدمی سے سب کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح اپنے نام کی۔ سائرس اعظم، دارا اعظم اور اردشیر جیسے حکمرانوں نے فارس میں مضبوط اور وسیع حکومتیں قائم کیں۔ قدرتی ذخائر سے مالا مال ایران دنیا کا نواں تیل پیدا کرنے والا اور تیسرا قدرتی گیس پیدا کرنے والا ملک ہے۔ زمینی لحاظ سے ایران 7 ملکوں عراق، ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، ترکی اور آرمینیا سے جڑا ہوا ہے۔ ایران، مشرقِ وسطی میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا سترہواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ 

ملک کی زیادہ تر آبادی مغربی شہروں تہران، مشہد اور اصفہان میں رہتی ہے، زیادہ لوگ ملک کے مغربی نصف حصے میں آباد ہیں، جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریائی علاقے ہر چشم نظارہ کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ 96 لاکھ آبادی پر مشتمل تہران ایران کا دارالخلافہ اور سب سے بڑا شہر ہے، 6 ہزار سال پرانا شہر تہران الروز پہاڑوں کے نیچے واقع ہے۔ ایران کا دوسرا بڑا شہر شمال مشرق میں واقع مشہد ہے، جس کی آبادی 34 لاکھ ہے اور جو 1 ہزار 2 سو سال پرانا شہر ہے، مذہب اور ثقافت کے مرکز مشہد میں امام رضاؒ کا روضہ ہے، جہاں ہر سال لاکھوں زائرین آتے ہیں۔ 23 لاکھ آبادی کا شہر اصفہان ایران کا تیسرا بڑا شہر ہے، جو 2 ہزار 500 سال قدیم ہے، ایران کے دیگر اہم شہروں میں شیراز، تبریز، کاراج، قم اور اعواز شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ملک ہے لاکھ ا

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کا سنگ میل عبور

اسٹاک مارکیٹ میں 66 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 42 ارب رہی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ بازار حصص میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز 927 پوائنٹس کی زبردست تیزی سے ہوا، جس کے بعد مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کا سنگ میل عبور کرلیا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں ایک ہزار 17 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 323 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 66 کروڑ کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جس کی مالیت 42 ارب رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس آج پھر  نئی بلند ترین سطح پر
  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟  
  • پاکستان اسٹاک میں تاریخی دن، 100انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار کی سطح عبور کرگیا
  • پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں
  • مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس کتنے لاکھ روپے ملنے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیاں چھونے لگی
  • سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ! انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
  • بھارتی اداکار عامر خان اپنے اپارٹمنٹس کا ماہانہ کرایہ کتنے لاکھ دے رہے ہیں؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار کا سنگ میل عبور
  • پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا