ایرانی ہیکرز کے سائبر حملوں کا خوف،امریکہ میں ہائی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
نیویارک (اوصاف نیوز) اسرائیل پر ایرانی حملوں کا تسلسل جاری جبکہ ایران نے امریکہ پر بھی حملوںکا اعلان کردیا. دوسری جانب ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز امریکی نیٹ ورکس پر سائبر حملے کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے تھریٹ الرٹ بھی جاری کردیا۔ تھریٹ الرٹ میں کسی مخصوص دھمکی کا ذکر نہیں کیا گیا
لیکن محکمے کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے امریکی نیٹ ورکس پر ہلکی سطح کے سائبر حملے ہوسکتے ہیں، محکمے نے الرٹ میں بتایا کہ ایرانی حکومت سے منسلک سائبر گروپس بھی امریکا کے خلاف کارروائیاں کرسکتے ہیں۔
معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے سنگین بیماریوں کا شکارہونے کا انکشاف
امریکی حکام کی جانب سے جاری الرٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ایرانی قیادت اُن امریکی حکام کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بناسکتی ہے جنہیں وہ 2020 میں ایک اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق امریکی سکیورٹی ادارے تمام تر صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خیبر میزائل پہلی مرتبہ اسرائیل پر داغ دیا ،اسرائیل میںہر طرف تباہی مچادی، ایرانی انقلابی گارڈ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: حملوں کا
پڑھیں:
امریکہ ،بھارت تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ کی مودی کو مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی
امریکہ،بھارت تجارتی جنگ میں شدت، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل ٹروتھ پرپوسٹ میں لکھا کہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کروں گاکیونکہ وہ نہ صرف روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت بھی کر رہا ہے،بھارت زیادہ تر تیل کو منافع حاصل کرنے کے لئے بیچ بھی رہا ہے۔
امریکی صدر نےمزید لکھا کہ بھارت کو پرواہ نہیں یوکرین میں روسی حملوں میں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسی وجہ سے، میں بھارت کی جانب سے امریکہ کو ادا کیے جانے والے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کروں گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد ممالک پر ٹیرفز عائد کرنے کی دھمکی دی ، جس میں بھارت بھی شامل ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک امریکی مصنوعات پر بلند تجارتی رکاوٹیں عائد کرتے ہیں، جسکی وجہ سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔
30 جولائی 2025 کوٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، جو اس سے پہلے 100 فیصد تک کی دھمکی کے بعد کم کیا گیا۔ اسکا بنیادی سبب بھارت کی روس سے تیل کی خریداری اور اس کی یوکرین تنازع میں مبینہ غیر دوستانہ پالیسی کو قرار دیا گیا تھا۔