پشاور، افغان مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی ہو یا نیویارک، روٹی، کپڑا اور مکان سب کا منشور، بلاول بھٹو کی ظہران ممدانی کو مبارکباد
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ممدانی کی جیت اس بات کی تصدیق ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان جیسے بنیادی حقوق آفاقی حیثیت رکھتے ہیں، یہ عزت و وقار کا منشور ہے جو کراچی سے نیویارک تک کے عوام کو یکجا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب، ’تمام نیویارکرز کے لیے لڑوں گا‘
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر کے ترقی پسندوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔
Heartiest congratulations to @ZohranKMamdani on his historic win as Mayor of New York City. His victory reaffirms that Roti, Kapra aur Makan remain universal rights, a manifesto of dignity shared by people from Karachi to New York. A proud moment for progressives everywhere.…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) November 5, 2025
واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوگئے ہیں، وہ نیویارک کے میئر بننے والے پہلے مسلمان امیدوار بن گئے ہیں۔
مسلمان امیدوار ظہران ممدانی آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا کے ساتھ مقابلہ کررہے تھے، انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے ان کی بھرپور مخالفت کی اور انہیں کمیونسٹ قرار دے کر گرفتار کرنے اور الیکشن جیتنے پر نیویارک کی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: کون ہوگا نیویارک کا میئر، پولنگ جاری، ظہران ممدانی کو برتری حاصل، نتیجہ کب تک آنے کا امکان ہے؟
خود کو سوشلسٹ ڈیموکریٹ قرار دینے والے 34 سالہ ظہران ممدانی کی جیت کو ریپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے جن کی دوسری مدت صدارت کے آغاز سے اب تک یہ سب سے اہم انتخابات ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شہر بھر میں 2 ملین سے زائد ووٹ ڈالے گئے، جو 1969 کے بعد میئر کے انتخاب میں سب سے زیادہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن بلاول بھٹو ظہران ممدانی