Express News:
2025-09-22@20:54:25 GMT
پشاور؛ افغان مہاجر کیمپ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پشاور:
گدون افغان مہاجر کیمپ میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر افغان مہاجر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 نے ملبے کے نیچے سے ایک شخص کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
پندی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی منڈی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے،مرنےوالوں میں اکیڈمی کےمالک ماں بیٹا بھی شامل ہیں، جبکہ دو زخمی بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے،زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے،جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کر رہے ہیں۔
Post Views: 9