فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لا رہے تھے کہ اس کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔
کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں.
پولیس نے بتایا ہے کہ چک 62 کے قریب 4 مسلح افراد نے ملزم کو چھڑا لیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ مقابلہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حافظ آباد: گینگ ریپ کے ملزم کی ہلاکت پر عوام کا جلوس سی ٹی ڈی کے حق میں جلوس
حافظ آباد:تاجروں اور عوام نے حافظ آباد میں گینگ ریپ کے ملزم کی ہلاکت پر سی سی ڈی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جلوس نکالا، وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ٹی ڈی زندہ باد کے نعرے لگائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گینگ ریپ کا ایک ملزم اپنے گرفتار ساتھیوں کی نشاندہی کے دوران پولیس پارٹی کے ہمراہ جاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔
یہ پڑھیں : شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک
ملزم کی ہلاکت پر شہریوں اور تاجروں نے خوش ہوکر جلوس نکالا، سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سی ٹی ڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز زندہ اباد اور سی سی ڈی زندہ باد کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
شہریوں اور تاجروں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کا بھرپور استقبال کیا اور انہیں ہار بھی پہنائے۔