لاہور؛ 6 لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین، قبرستان میں چھپائی گئی رقم بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
لاہور:
تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔
ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چُھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ مغلپورہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے واردات کے ملزم کو 24 گھنٹے سے پہلے گرفتار کیا۔ ملزم سے 6لاکھ نقدی رقم جو کہ قبرستان میں چھپائی تھی برآمد کرلی، ملزم وقاص پر مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او مغلپورہ اور ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی