لاہور: 6 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، قبرستان میں چھپائی گئی رقم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گزشتہ روز گن پوائنٹ پر 6 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 15 پر کال کرنے والا ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے کیلیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او محمد عرفان سخاوت کے مطابق ملزم وقاص پھلوں کے گودام میں کام کرتا تھا مالک نے 6 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کیلیے دیے تھے، ملزم وقاص نے پلاننگ کے تحت رقم کو قبرستان میں چھپا دیا اور 15 پر جھوٹی کال کر کے واردات کا ڈرامہ کیا۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ مغلپورہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے واردات کے ملزم کو 24 گھنٹے سے پہلے گرفتار کیا۔ ملزم سے 6لاکھ نقدی رقم جو کہ قبرستان میں چھپائی تھی برآمد کرلی، ملزم وقاص پر مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی سِول لائنز نے ایس ایچ او مغلپورہ اور ٹیم کیلیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔
زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔