کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک نوجوان لڑکی کے مبینہ گینگ ریپ کے واقعے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2023 میں پنجاب میں ہر 45 منٹ میں ایک عورت کا ریپ کیا گیا

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا افسوسناک واقعہ پیس آیا تھا، یکم جولائی کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ ایک روز قبل درج کیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق ملزم نے اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے ڈیرے پر لے جاکر اپنے ساتھیوں سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی کے مطابق لڑکی رات کے وقت ملزمان کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور اپنے ماموں کے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ سول اسپتال کراچی میں کروایا گیا اور پھر مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی صورتحال پر دنیا کا سب سے بڑا اجتماع، صنفی عدم مساوات پر تشویش

پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی فیضان علی نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر معاشرے کے لیے خطرناک ہیں اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں مدرسے کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی: ’شور مچانے پر دیگر ملزمان بھاگ گئے’

واضح رہے کہ پاکستان میں انسداد زیادتی قوانین کے تحت ایسے جرائم کی سزا سزائے موت یا 10 سے 25 سال قید ہے، تاہم اس کے باوجود ایسے واقعات تشویشناک حد تک جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان خاتون کراچی گینگ ریپ ملزم گرفتار.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان خاتون کراچی گینگ ریپ ملزم گرفتار

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا