کراچی، سادات امروہہ کے تحت 8 محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مقررہ مقام پر اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ایک بجے جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر نمائش چورنگی، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، سول ہسپتال سے ہوتا ہوا قدیم امام بارگاہ بارہ امام پہنچا، جہاں جلوس کے شرکا نذر و نیاز تقسیم کی گئی اور علم پر سے پھول تبدیل کئے گئے۔ جلوس کی قیادت ابو الحسن اسکاؤٹس نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس سادات امروہہ کے تحت نشتر پارک سے برآمد ہوا، اس سے قبل مجلس برپا ہوئی جس سے معروف اسلامی اسکالر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے شہدا کربلا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ایک بجے جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر نمائش چورنگی، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، سول ہسپتال سے ہوتا ہوا قدیم امام بارگاہ بارہ امام پہنچا، جہاں جلوس کے شرکا نذر و نیاز تقسیم کی گئی اور علم پر سے پھول تبدیل کئے گئے۔ جلوس کی قیادت ابو الحسن اسکاؤٹس نے کی۔ سی سی پی او کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 5 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی بھاری نفری اور اطراف کی عمارتوں پر ماہر نشانے باز بھی تعینات کئے گئے تھے۔ جلوس کی گزرگاہوں کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سوئیپنگ کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نشتر پارک سے برآمد جلوس کی
پڑھیں:
پنجاب میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق حکومتی وضاحت سامنے آگئی
لاہور:پنجاب کی حکومت نے صوبے میں مساجد کے امام کی رجسٹریشن سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی ہے۔
حکومت پنجاب نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب نے واضح تردید کی ہے اور حکومت نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے کہا کہ آئمہ مساجد و علمائے کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کے لیے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
حکومت نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے لہٰذا عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔