محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا جامع ٹریفک پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
محرم الحرام کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 9 اور 10 محرم کو ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر خصوصی ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ان دو دنوں کے دوران شہر بھر میں 600 سے زائد مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے جن کے لیے مکمل اور مؤثر ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کو لاہور کے مختلف علاقوں سے 5 بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن میں مرکزی یوم عاشور کا جلوس حسب روایت نثار حویلی سے شروع ہو کر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا اس کے علاوہ پانڈو سٹریٹ خیمہ سادات قصر بتول شادمان نبی پور شیعاں لال پل ماڈل ٹاؤن چوہنگ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے بھی اہم جلوس نکالے جائیں گے سی ٹی او کے مطابق ٹریفک کی روانی اور زائرین کی سہولت کیلئے پارکنگ اور متبادل راستوں کا تفصیلی جائزہ لے کر تمام پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی مکمل کر دی گئی ہے محرم کے دوران ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے 400 سے زائد انسپکٹرز اور 2200 سے زیادہ اہلکار اپنی خدمات انجام دیں گے ڈاکٹر اطہر وحید نے مزید بتایا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی اور نگرانی کیلئے دو زونل ایس ایس پی چار ڈویژنل ایس پی اور 21 ڈی ایس پی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی گاڑیوں کو فوری راستہ فراہم کرنے کا مکمل انتظام بھی موجود ہے سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور راستہ ایپ کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رہیں اور کسی بھی مدد یا رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 15 سے رابطہ کریں انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاوارث اشیا اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے اپنا سفر محفوظ بنائیں سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں امن و امان اور ٹریفک کی بہتری کو ہر ممکن یقینی بنائے گی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یکم اکتوبر سے اس قانون پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیے ہیں کہ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف براہِ راست ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق شہریوں کو سہولت دینے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو تیز کرنے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز میں مزید کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بآسانی لائسنس کی سہولت میسر آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو قانون کی پابندی پر مجبور کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ایف آئی آر بغیر لائسنس گاڑی گاڑی ضبط وفاقی دارلحکومت وی نیوز