کراچی میں ڈکیتی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے 15 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب رضویہ سوسائٹی میں شہری علی حسن وارثی کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 310/2025 جرم دفعہ 397/34 رضویہ سوسائٹی تھانہ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شہری پر تشدد اور ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی او ناظم آباد اور ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے۔
پولیس نے موقع سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کاروائی کا آغاز کیا اور صرف 15 گھنٹوں کے اندر ملزم کاشف ولد کریم سعید کو گرفتار کر لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل متعدد بار پولیس مقابلہ، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں اورنگی ٹاؤن، عزیزآباد، منگھوپیر اور شاہراہِ نور جہاں سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ترجمان
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رضویہ سوسائٹی ایس ایس پی
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔