عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم اعظم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم کاتعلق ملتان سے ہے اور اس کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، اور ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہوچکی ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےگداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کیے اور مختلف کارروائیوں کے دوران گداگری میں ملوث 410 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصرکے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیےگئے ہیں اور بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گداگری میں ملوث ایف آئی اے کے دوران
پڑھیں:
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملز کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم مالک کے دیئے گئے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔ملزم کاشف نے ون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تاہم پولیس تفتیش کے دوران ملزم جھوٹا ثابت ہوا۔
ایس ایچ او محمد رضا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور خوردبرد کی گئی رقم برآمد کر لی ہے۔
ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ جھوٹی کال دینے والے ملزم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔