کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
کراچی:
انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزم اعظم کو کراچی میں چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا، ملزم عمر ے کی آڑ میں سعودی عرب میں گداگری میں ملوث پایا گیا۔
ملزم کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم کو اس سے قبل بھی بیرون ملک گداگری کے جرم میں سزا ہو چکی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
رواں سال کے دوران اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف 144 مقدمات درج کئے، گداگری میں ملوث 410 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گداگری میں ملوث
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔