جہلم: مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، اکیڈمی سیل
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
جہلم پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق گرفتاری مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) سیکشن 3 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا بتایا جا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتاری کے ساتھ ساتھ مرزا کی اکیڈمی کو بھی فوری طور پر سیل کر دیا گیا تاکہ کسی بھی عوامی اجتماع یا سرگرمی کو روکا جا سکے۔
انتظامیہ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب مختلف مذہبی جماعتوں اور علما کے وفود نے حکام سے ملاقاتیں کیں اور مرزا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں ان کے بیانات پر تنازع کھڑا ہوا تھا جس کے باعث عوامی دباؤ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انجینئر محمد علی مرزا ایک متنازعہ مذہبی اسکالر سمجھے جاتے ہیں، جو اپنے یوٹیوب لیکچرز اور تحقیقی بیانات کے باعث بڑی تعداد میں فالوورز رکھتے ہیں۔ ان کے ناقدین انہیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں، جبکہ حمایتی ان کی گرفتاری کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن تصور کر رہے ہیں۔
شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ احتجاج یا ہنگامے کو روکا جا سکے۔ ضلعی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام محض قانون و امن کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
اسلام آباد:عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔
عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا جاری کیا جائے گا۔