2025-09-18@20:48:08 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«رضویہ سوسائٹی»:
شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے 15 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب رضویہ سوسائٹی میں شہری علی حسن وارثی کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 310/2025 جرم دفعہ 397/34 رضویہ سوسائٹی تھانہ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شہری پر تشدد اور ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی او ناظم آباد اور ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے۔ پولیس...
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے منگل کے روز کہا کہ بھارت تجارتی مذاکرات میں سخت رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، اور اسے ’کچھ حد تک ضدی‘ (recalcitrant) قرار دیا۔ یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری کو قرار دیا گیا۔ مذاکرات کی صورتحال اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ بعض ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جن میں خاص طور پر سوئٹزرلینڈ اور بھارت شامل ہیں، اور امید ظاہر کی کہ اکتوبر تک ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات مکمل ہوجائیں گے۔انہوں نے فاکس بزنس نیٹ ورک کے پروگرام کڈلو میں کہا: ’بڑے...
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو احتجاجی دھمکیوں کا رویہ ترک کرنا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پُرامن احتجاج کا رویہ رکھا تو لاہور میں جلسے کی اجازت مل جائے گی ورنہ قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔انہوں نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور ملک کو ترقی سے روکنا ایجنڈا ہے تو سختی سے روکا جانا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو عدالت رہا کرتی ہے تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء اللّٰہرانا ثناء نے کہا کہ قومی...
سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلےکے بعد الیکشن کمیشن کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے، " اپنی ناکامیوں کا الزام الیکشن کمیشن پر ڈالنےکا رویہ غیر مناسب ہے۔" الیکشن کمیشن نے کل سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بنچ سے 8 فروری 2024 الیکشن میں شریک نہ ہونے والی پارٹی پی ٹی آئی کو اسمبلیوں میں مخصوص نشستین دے ڈالنے کے فیصلہ پر نطر ثانی کی درخواستوں پر فیسلہ سنایا تو ان درخواستوں میں سے ایک درخواست کے مدعی الیکشن کمیشن نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا تھا۔ جب اس فیصلہ پر پی ٹی آئی کے لوگوں نے بے سر و پا تنقید کی تو آج الیکشن کمیشن نے بیان...
پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر غیرقانونی تعمیرات ڈائریکٹر وسطی ضیاء کی سرپرستی میں جاری ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے مجرمانہ طرز عمل، رہائشی آبادیوں کا نقشہ تیزی سے تبدیل سندھ بلڈنگ ڈی جی اسحاق کھوڑو کی کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا بیڑہ اٹھالیا سوسائٹیز کے رہائشی پلاٹوں پر بھی کمرشل تعمیرات کی چھوٹ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا نے خطیر رقوم کی بٹورلی عثمانیہ سوسائٹی رہائشی پلاٹ نمبر 380 اور 57 پر جاری ناجائز تعمیرات کو انتظامیہ کی سرپرستی جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف طلب کرنے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے بلند عمارتیں تعمیر کروا کر کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے...
لاہور: سندھ کے سینئر وزیر اور وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی صوبائی حکومت کے رویے کو متکبرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثر ختم کرنا ہوگا کہ پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر ہے۔ سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب کا رویہ متکبرانہ اور سیاسی حق تلفیوں پر مبنی ہے، پنجاب کی حکومت نفرت اور تقسیم در تقسیم کی سیاست کو ہوا دینے لگی ہے، جو افسوس ناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، بلدیاتی اداروں کی بات کی تو کیا غلط کہا؟ بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ آئین کے خلاف ہے یا پھر پنجاب میں عوام کو ان...
لاڑکانہ میں کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات سنگین ہیں، پانی ساحل و وسائل کی لوٹ مار کرکے سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے، پاکستان صرف ایک نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے پلان کو عوام پر ڈرون گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہازی سائیز کابینہ مختصر اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا بے حسی کی انتہا ہے، سب سے زیادہ ریونیو...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ سیاسی تعلقات معمول پر لانے میں سب سے بڑی رکاوٹ پی ٹی آئی کا غیرشائستہ رویہ ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت سے مذاکرات کے لیے ضد اور غیر مہذب رویے کو ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف غیر جمہوری زبان استعمال کی جا رہی ہے اور اس نے کئی مواقع پر مذاکرات سے انکار کیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اپوزیشن...
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی ۔2025 ) جسٹس عائشہ نے الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا رویہ ایک پارٹی کا ہے، آپ کا کام الیکشن کروانا ہے، آپ اس کیس میں پارٹی کیسے بن سکتے ہیں؟۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے کیس میں منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس عائشہ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے متعلق اہم ریمارکس دیے گئے۔ جسٹس عائشہ ملک نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس فیصلے سے کیسے متاثر ہیں؟ آپ کو مرکزی کیس میں بھی کہا گیا تھا کہ آپ کا رویہ ایک پارٹی کا ہے، آپ نے جس فیصلے پر عمل نہیں کیا اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویہ اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ادویہ کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی طویل مدت تک دھوپ اور گرمی میں موجود ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز صحت عامہ کےلیے خطرہ...
نہروں کے معاملے پر 6 روز سے جاری دھرنے اور ہائی ویز کی بندش سے ادویہ اور ان کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کئی روز سے دھوپ اور شدید گرمی میں پھنسے رہنے کی وجہ سے ادویہ کا بڑا اسٹاک اور کیمیکلز اپنی افادیت کھو سکتے ہیں، جبکہ اس اسٹاک کے مارکیٹ میں پہنچنے سے صحت عامہ کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سندھ پنجاب بارڈر پر رکے ہوئے کنٹینرز اور ٹرکوں میں ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز بھی شامل ہیں جن کی کول چین متاثر ہونے سے معیار پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اتنی طویل مدت تک دھوپ اور گرمی میں موجود ادویہ اور ادویہ سازی کے کیمیکلز صحت عامہ کےلیے خطرہ ہیں۔ ادویہ...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت اپنے پارٹی رہنما سے بیزاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا۔ وہ نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائدین کے ساتھ ان کا رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، اسی لیے سینیئر رہنما دونوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت نے علیمہ خان کے حوالے سے انکشاف کیا کہ علیمہ خان غیرانسانی رویہ اپناتی ہیں ان کی...
امریکہ کی جانب سے ممکنہ اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد عالمی تجارتی ماحول میں پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال پر پاکستان نے محتاط مؤقف اپنایا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ان اقدامات کے جواب میں کسی قسم کا تجارتی ردعمل دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ محمد اورنگزیب نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں سے ضرور پریشانی ہے کیونکہ صورتحال غیریقینی ہے، اس لئے اس وقت پاکستان کا مؤقف جارحانہ نہیں بلکہ تدبر اور حکمت عملی پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اس بات پر غور کرنے کا ہے کہ ہم اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا۔ ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق بچی طاہرہ دختر منٹھار علی مسرت سینیما کابلی بازار سے مل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ نے افطار کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس کو بچی کے گمشدگی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بچی کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا گیا اور اس کے بعد بچی کو اس کی والدہ اور سگے بھائی عمر فاروق کے حوالے کر دیا گیا۔
رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ شاہد بلتستانی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رضویہ سوسائٹی فیز 1 کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رضویہ سوسائٹی فیز 1 کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رضویہ سوسائٹی فیز 1 کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پانی کے معاملے پر منافقانہ رویہ ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کرکے کینال منصوبے کی منظوری دی۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے کینال کے معاملے پر سنجیدہ ہوتے تو سندھ اسمبلی میں قرارداد لاتے۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کینال بنانے کے منصوبے میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ قادر مگسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا...

سندھ اسمبلی میں طلبہ یونین کے انتخابات کی قرارداد،پیپلزپارٹی نے جمہوریت دشمن و فسطائی رویہ اختیار کیا،محمد فاروق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے عدالتی فیصلے ،اسمبلی سے منظور شدہ بل و قانون سازی کو ڈھائی سال سے زائد ہونے کے باوجود صوبے میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرائے جانے اور یونین کی بحالی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد پر پیپلز پارٹی کے موقف اور قرار داد کو مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کی جمہوریت دشمنی اور بدترین فسطائیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی و جاگیردانہ سوچ اور آمرانہ ذہنیت کی حامل پارٹی ہے اسی لیے طلبہ کی قیادت اور ان کی طاقت سے خوفزدہ رہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت ، جمہوری حقوق اور سیاسی و...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لیجنڈری کرکٹر روی شاستری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا کہ ہر کوئی اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کے پچاس سال منعقد ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں موجودہ اور سابق نامور بھارتی کھلاڑی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو کرکٹ میں خدمات انجام دینے پر انعامات اور ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ تقریب کے آغاز پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اسٹیج پر پہنچے تو انہوں نے روی شاستری کو کونے والی کرسی پر براجمان دیکھا۔ https://www.facebook.com/TellyDramaTv/videos/1540951573290592/ روہت شرما لیجنڈری کرکٹر کے قریب گئے...
بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئینے) جیل سہولیات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائرکردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری نے نظر ثانی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 10 جنوری کو اسپشل جج سینٹرل کورٹ شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا۔ ہائی پروفائل قیدی ہونے کے باجود جیل میں سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ جیل حکام کا رویہ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ قانون کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون...
گزشتہ دنوں اخبارات کے صفحات پر کچھ ایسی خبریں نظروں سے گزریں جن کا تعلق لاہور کی ٹریفک پر قابو پانے سے تھا جن میں ایک خبر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں مزید ٹریفک وارڈن بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسے ٹریفک میں بہتری لانے کا عمل قرار دیا ہے۔ کیونکہ انہیں ایسا ہی بریف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹریفک کے مسئلے کی بنیادی وجہ وارڈن کی کمی ہی ہے اور دوسری خبر میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کی تھی ۔جرمانوں میں اضافہ کرنے کو بھی ٹریفک میں بہتری لانے کے لئے ا حسن عمل قرار دیا جارہا ہے۔ اب سوال یہ ہے...
یہ 1945ء کی بات ہے، امریکا کی ایک لیبارٹری میں زیرتجربہ مویشیوں کوپھپھوندی کی ایک قسم، مائسلیم (Mycelium) خشک حالت میں کھلائی گئی۔ چند ہفتے بعد مویشیوں پر تحقیق کرتے ماہرین کو علم ہوا کہ ان کا وزن ایسے مویشیوں سے زیادہ بڑھ گیا جو مائسلیم نہیں کھا رہے تھے۔ انھیں کافی تعجب ہوا ۔ اب وہ یہ جاننے کی خاطر تحقیق کرنے لگے کہ یہ پھپھوندی کھانے والے مویشیوں کا وزن کیونکر بڑھا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس بڑھوتری میں ایک جرثومے یا بیکٹریا ، کلورٹیٹریسلین (chlortetracycline) نے بنیادی کردار ادا کیا جو مائسلیم میںملتا ہے۔ اس طرح بنی نوع انسان نے پہلی بار جانا کہ جراثیم کی بعض اقسام جانوروں کا وزن تیزی سے بڑھا دیتی ہیں۔...
لاہور: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کےلیے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، اگرکسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے توعدالتوں سے ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، ، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد کمپین چلائی جارہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں...